لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پیف کی ما ہانہ کارگردگی میٹنگ میں ڈپٹی مینجینگ ڈائریکٹرکرنل(ر) عمران یعقوب نے سیکر ٹری سکول ایجوکیشن کپٹن(ر) محمدمحمود مجموعی طور پر پیف کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کے پیف کا تعلیمی نظام بہترین خطوط پر استوار ہے جسکی وجہ سے پیف پر عوام کا ا عتماد قابل تعریف ہے جبکہ ڈائریکٹر اے ۔ڈی۔یو ہمایوں ستار، ڈائریکٹر سی پی ڈی پی عائشہ نعمان، ڈائریکٹر این ایس پی شفیق احمد ، ڈائریکٹر ای وی ایس افتخار احمد ربانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عروج سلمان نے اپنے پروگرامز کے حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔