لاہور(نیٹ نیوز)'پٹیل کی پنجابی شادی' سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ اداکارہ پائل گھوش نے نامور فلم ساز 48 سالہ انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کردیا۔محض 18 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کرنے والی پائل گھوش نے 19 ستمبر کو اپنی مختصر ٹویٹ میں فلم ساز انوراگ کشیپ کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم ساز نے ان کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی۔پائل گھوش نے ا وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلم ساز نے 2014 میں اپنے گھر پر بلایا تھا اور وہ دونوں کے درمیان دوسری ملاقات تھی۔پائل گھوش کے مطابق انوراگ کشیپ انہیں اپنے گھر کے ایک کمرے میں لے گئے ، جہاں داخل ہوتے ہی فلم ساز نے اپنے کپڑے اتار کر ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انوراگ کشیپ کو کہا کہ آج وہ اس کام کے لیے تیار نہیں ، مسلسل منتوں کے بعد انوراگ کشیپ مان گئے ۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے انوراگ کشیپ سے دوسری بار تیار ہونے کا وعدہ کرکے اجازت لی اور پھر کبھی ان کے پاس نہیں گئیں ۔