لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ بیرون ملک روانگی میں تاخیر میاں نواز شریف کی جان کے لئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی مشترکہ رائے ہے کہ نواز شریف مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں۔