اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)جون2020ء سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ بڑھانے کیلئے نئی پالیسی متعارف کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کیلئے نئی پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،یکم جولائی 2020ء سے نئی پالیسی کااعلان کیا جائیگا، 30 جون 2020ء سے قبل قائم تمام کمپنیوں پرنئے ریٹس کا اطلاق ہوگا،نئی پالیسی کافیصلہ بجلی کے نقصانات متعین شرح سے بڑھ جانے کے باعث کیاگیا،ہرکمپنی کودرکاریونٹس کی تعدادمتعین کی جائیگی،اضافی یونٹس کی خریداری پرنیاٹیرف لاگوہوگا،یونٹس کی تعدادکاتعین سیکٹر،مشینری ماڈل اورپیداواری صلاحیت پرہوگا،وزارت صنعت اورنیپراافسران کویونٹس کی تعدادمتعین کرنے کااختیاردیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے نقصانات چوری،ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن میں لیکیج کے باعث بڑھے ،نقصانات کاکچھ حصہ بجلی کے نرخوں کاحصہ بنائے جانے کابھی امکان ہے ۔