مکرمی !کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل دوسری بڑی آفت ہے۔۔ ٹڈی دل ملکی فوڈ سیکورٹی اور زرعی معیشت کیلئے بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب، پاک آرمی، پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کی بہترین حکمت عملی، سرولینس، بروقت کنٹرول آپریشن ودیگر کارروائیوں سے صوبہ بھر سے ٹڈی دل کا تقریباً خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اینٹی ٹڈی دل سکواڈ کی جانب سے جدید ترین آلات و مشینری کے ذریعے 8لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر زرعی ادویات کا سپرے کیا جاچکا ہے۔ تمام اضلاع میں موضع لیول لوکسٹ کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تمام لوکسٹ کنٹرول کمیٹیوں کو ٹڈی دل کی پہچان، سرولینس اور کنٹرول بارے تربیت بھی دی جاچکی ہے۔ چولستان میں سمر بریڈنگ کے خاتمہ کیلئے 6 کیمپ قائم کیے گئے ہیں ان کیمپس میں 15جدید مائیکران سپرے ماؤنٹڈ وہیکلز موجود ہیں اس کے علاوہ پاک آرمی کی بھی 15 گاڑیوں جدید مائیکران مشینوں کے ساتھ چولستان میں موجود ہیں۔ (نوید عصمت‘ ملتان )