لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں امریکن فل برائٹ سکالرشپ پروگرام کے حوالے سے آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔ سیمنار کا انعقاد یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔یو ایس ای ایف پاکستان کے ایجوکیشنل ایڈوائزر حسن نثار اور ذیشان راحت نے جی آر ای ٹیسٹنگ کے حوالے سے طلبہ کو آگاہ کیا۔ ذیشان راحت نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے طلبہ کا جی آر ای ٹیسٹ میں اچھا سکور حاصل کرنا ضروری ہے ،جی آر ای ٹیسٹ کے سکور 5سال تک کارآمد رہتے ہیں۔