لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘نے 3روز میں پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر 8کروڑ کا بزنس کر لیا۔مایا علی نے انسٹاگرام پر مجموعی اعدادوشمار کے ساتھ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی پاکستان اور بین الاقوامی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے جس نے 3 روز میں مجموعی طور پر 8.5کروڑ کما لیے ہیں۔