لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری ) اس خطہ میں جتنی بھی دہشت گردی کی کارروا ئیاں ہوتی ہیں اس کی جڑیں بھارت کے ساتھ ملتی ہیں ، دہشت گردی عالمی عفریت بنتی جا رہی ہے ، سری لنکا نے کافی مشکلات کے بعد دہشت گردی پر قابو پایا تھا تھوڑا سے دفاع کمزور ہوا تو وہاں دہشت گردی بھی سے شروع ہو گئی ہے ، ان خیالا ت کا اظہار عسکری اور دفاعی ماہرین نے روزنامہ 92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جنرل (ر)ضیا الدین بٹ نے کہا سری لنکا میں بغاوت پر قابو پا لیا گیا تھا اب ایسا محسوس ہو رہا ہے ان باغیوں کو حکومتی پالیسیا ں پسند نہیں اور یہ پھر سے منظم ہو رہے ہیں ، یہ تامل ٹائیگرز کی کاروائی ہو سکتی ہے ، ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سری لنکا نے کی دفاعی پوزیشن تھوڑی کمزور ہوئی ہے جس کے بعد دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھا یا ہے ، سری لنکا میں بھی دہشت گرد تاک میں تھے جہاں ان کو سری لنکا کی فوج کی کمزوری کا احساس ہوا وہاں انہوں نے کاروائی کر دی ، بلوچستان میں اجیت دوول اور مودی کا کمبی نیشن چل رہا ہے ، بھارت چھپ کر ہم پر وا ر کر سکتا ہے ، بریگیڈئیر (ر)محمود شاہ نے کہا اس وقت دنیا میں نیا وار فئیر چل رہا ہے اور یہ دہشت گردی کی کاروائیاں اسی وار فئیر کا حصہ ہے ، سری لنکا بھارتی مفاد کے خلاف جا رہا تھا بھارت نے اس کو سبق سکھانے کیلئے یہ سب کچھ کرایا ہے انہوں نے کہا عالمی دہشت گرد تنظیمیں عالمی ایجنڈے کے تحت بنائی گئی ہیں اور اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے ان دہشت گرد تنظیموں کو مختلف ممالک میں لانچ کر دیا جاتا ہے ۔