لاہور(خبرنگارخصوصی)دھان ہماری اہم نقد آور فصل ہے جس سے پاکستان سالانہ 2 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ کماتا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی معاونت کیلئے صوبہ پنجاب میں 4 ارب روپے کی لاگت سے دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کا بیج و دیگر زرعی مداخل سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے جس سے کاشتکاروں کی آمدن اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کے رحجان میں اضافہ ہوگا یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے زراعت ہاؤس لاہور میں میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت امسال 45 کروڑ کی لاگت سے دھان کے لمبے سٹے اورگرمی وسیلاب کی صورتحال میں قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی دریافت کیلئے 5 سالہ منصوبہ پر رائس ریسرچ انسٹیٹوٹ کالا شاہ کاکو میں کام جاری ہے ۔اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار جہانگیر ترین نے مشاورت دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں میں روابط بہتربنائے جائیں۔