لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کے ا ہے کہ آئی پی پیز سے بجلی کی نرخ اور ٹیرف کم کرنے کے سلسلے میں دوبارہ بات چیت کی جائے کیونکہ وہ بجلی کی پیداوار پر ۴۰ فیصد تک منافع کما رہے ہیں جو کہ ۱۷ فیصد تک زیادہ ہے ۔پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے ، سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ساتھ مشترکہ بیان میں آئی پی پیز کے کام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا طرز عمل استحصالی ہے ، حکومت مروجہ معاہدوں سے ان کمپنیوں سے دوبارہ نتیجہ خیز بات چیت کرے۔مسابقتی ممالک سری لنکا بنگلہ دیش انڈیا ویتنام و دیگر ممالک میں صنعتوں کی پیداوار لاگت پاکستان کے مقابلے میں کہیں کم ہے اور اس کے باعث پاکستان کی تیار کردہ مہنگی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں دوسرے ممالک کی مصنوعات سے مقابلہ نہیں کرپارہی ہیں جس کے ملکی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ بزنس کمیونٹی کافی عرصے سے مطالبہ کر رہی ہے کہ پاکستان مین کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے ۔ لہذا تمام صنعتوں کے لئے پاور ٹیرف کو کم کیا جائے جس سے پیداواری لاگت میں کمی ہو گی جو برآمدات میں اضافے میں مددگار ثابت ہو گی۔ خطے میں دیگر ممالک کی طرح بزنس فرینڈلی پالیسیز ترتیب دی جائیں، بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدات تنزلی کا شکار اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔اس لیے فوری طور پربجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں کمی کی ازحد ضرورت ہے ۔