لاہور(جنرل رپورٹر )پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے طلبہ سے کالجوں کی چوائس دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،داخل شدہ طلبہ تمام پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی چوائس نئے سرے سے دے سکیں گے ،یہ فیصلہ وزیر اعلی ٰ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں خصوصی اجلاس میں کیا گیا ، کالج چوائس دینے کیلئے بنک آف پنجاب کا آن لائن پورٹل 28 فروری کی صبح 9 بجے سے کھول دیا جائے گا ،وہ تمام طلبہ جو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخل ہیں وہ نئے سرے سے کالجوں کی چوائس دے سکیں گے ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ویٹنگ لسٹ میں موجود امیدوار بھی دوبارہ چوائسز دے سکیں گے دوبارہ چوائسز دینے سے امیدواروں کو خواہش کے مطابق کالج مل سکیں گے ، آن لائن پورٹل پر کالج چوائسز 2 مارچ کی شام 5 بجے تک دی جا سکیں گی پہلی میرٹ لسٹ 4 مارچ، دوسری 9 مارچ اور تیسری 12 مارچ کو لگے گی ،ایک کالج سے دوسرے کالج میں اپ گریڈ یا ڈائون گریڈ ہونے والے طلبہ کے اکیڈمک کریڈٹس اور فیسیں فوری ٹرانسفر کی جائیں گی دوبارہ چوائسز کیلئے طلبہ سے کوئی پراسسنگ فیس نہیں لی جائے گی ۔