ملتان،ڈیرہ غازیخان (خبر نگار،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے پیپلزپارٹی کاساتھ دیں، اللہ نے چاہا توجنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ دوں گا،پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنا کر عوامی مسائل کو حل کرے گی، آنیوالا الیکشن ہمارا ہے ، پی ڈی ایم وزیر اعلی پنجاب کوہٹانا نہ ہی عمران حکومت کوگرانا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے اپوزیشن کوکوئی کامیابی نہیں مل سکی، بعض جماعتوں کے غلط بیانئے کی وجہ سے اپوزیشن ایک پیج پر نہ آسکی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کنفیوژن کا شکار ہیں، کہتے ہیں استعفی دیں گے تاہم استعفی دیا تو اپنے پلان کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیسے لائیں گے ؟وفاقی حکومت کوگرانے کا راستہ پنجاب حکومت کوگرانے سے نکلتا ہے ۔ ملتان میں کالم نویسوں ، مدیران اور جیالوں اور ڈی جی خان میں جلسے اور ورکرز کنونشن سے خطاب و گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم اس کٹھ پتلی حکومت کوگرائیں گے ،ہم پر نیا پاکستان ہم پر مسلط کیا گیا ہے ، یہ سلیکٹیڈ کیا کررہا ہے ۔ مہنگائی، عربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے ، زرداری کے دور میں روزگار کے سارے ریکارڈ توڑ چکے تھے ،ہماری حکومت کے جانے کے بعد اس خطے کی عوام لاوارث ہوگئی،پاکستا ن بچانے کیلئے نکل پڑے ہیں، خان کومعاف نہیں کریں گے ،حکومت نے عوام سے ہرچیز چھین لی،پنجاب کے عوام بزدارسرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، عمران خان نے آپ کے ووٹ ، جیب، پیٹ اورحقِ روزگار پر ڈاکہ مارا ہے ،گو میاں صاحب کو اکثریت دلائی گئی، عمران خان کو لایا گیا مگر جنوبی پنجاب کے لئے کام صرف پیپلز پارٹی نے کیا، صوبائی خودمختاری کے حوالے سے فرحت اللہ بابر پارلیمانی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمدہونا چاہئیے ، نواز شریف کی واپسی ان کی اپنی مرضی ہے تاہم عوام کو الطاف حسین اور اشرف غنی ماڈل قبول نہیں، عوام چاہتے ہیں لیڈرشپ ان کے درمیان رہے ، میں نے حکومت کے پہلے دن قومی اسمبلی میں عمران خان کو سلیکٹڈ کہاتھا،کھاد پر سبسڈی بحال،پنجاب کے کسانوں کوخصوصی پیکجز دینگے ،ن لیگ نے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا،بلاول بھٹو سے فضیل رضا سہو ایڈیٹر روزنامہ 92 نیوز و بیوروچیف 92 نیوز ملتان, ظفر آہیر ودیگر نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو ڈیرہ غازی خان میں شاعر محسن نقوی کی آبائی رہائشگاہ پرگئے اوران کے چچا زاد بھائی ظفر عباس نقوی سے ان کے صاحبزادے خضر نقوی کے انتقال پر تعزیت کی۔یوم دفاع کے موقع پرپیغام میں ان کا کہنا تھا شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ وہ تمام فوجی جوان جنہوں نے پاکستان کے دفاع کیلئے جانیں قربان کیں ہماری قومی تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔