لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے طلبائو طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں ایم فل کامرس، ایم کام (آنرز) ، ایم کام( آئی ٹی) ، بی کام(آنرز) اور بی کام (آئی ٹی ) کے 600طلبائو طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔