لاہور(جنرل رپورٹر)یونائیٹڈ چارٹر سکول ایلیٹ ٹاؤن مین فیروز پور میں سالانہ سپورٹس ڈے کااہتمام کیا گیا ، رنگا رنگ تقریب میں طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ، صوبائی وزیر پراسیکویشن چودھری ظہیر الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔یونائیٹڈ چارٹر سکول ایلیٹ ٹائون مین فیروز پور میں سالانہ سپورٹس ڈے کااہتمام کیا گیا،سکول میں زیر تعلیم مختلف کلاسز کے بچوں کے درمیان رسہ کشی، آبسٹیکل ریس، 100 میٹر ریس اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔کھیلوں میں جیتنے والے طلبا و طالبات کے تمتماتے چہرے انکی خوشی ظاہر کر رہے تھے ۔بچوں کی سپورٹس انچارچ ٹیچرز نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، تقریب میں صوبائی وزیر ظہیر الدین بھی والدین کیساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔