اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔سٹیٹ بنک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین،اٹلی، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 169.65 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 165.78 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 161.74 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔