نوشہرہ (نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر قمرالوہاب مستعفی ہو گئے ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو بھجوا دیا ہے ، وائس چانسلر پروفیسر قمرالوہاب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، فنڈز کی کمی اور تنخواہ کے بغیر کام کرنا مشکل ہے ، پروفیسر قمرالوہاب نے مزید کہا یونیورسٹیوں میں سیاسی اثر و رسوخ زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی کام کرنا ممکن نہیں ۔