فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شعبہ لائبریری و انفارمیشن ریسورس سنٹردی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ پاک کی نمائش کا انعقادنمائش کا افتتاح پروریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرظہیر جاوید پراچہ نے کیا،شعبہ لائبریری و انفارمیشن ریسورس سنٹر ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد انجینئرنگ کیمپس کے زیرِ اہتمام ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ پاک کے کتابی نسخے کی نمائش کا انعقادہوا ۔جس میں طلبہ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پیرامتیاز حیدر نورانی مجددی کے تحریر کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ پاک کی لمبائی 51 فٹ اور چوڑائی ساڑھے آٹھ فٹ ہے ۔ دس صفحات پر مشتمل اس قرآن پاک کا وزن 32 کلو گرام ہے ۔اس موقع پر پروریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظہیر جاوید پراچہ نے کہا کہ ہم اس عظیم سعادت پر اﷲ پاک کے ہاں سر بسجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار اور تعلیمات کے فروغ کیلئے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا کردار پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں نمایاں ہے ۔ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کو لکھنے اور اس کی نمائش کے انعقاد کی سعادت حاصل کرنے پراپنے تہنیتی پیغام میں تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ۔