کراچی (شوبز ڈیسک )تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ مداح انہیں جلد منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے ۔ہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی ہیں، کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے ۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوئی ہوں تاہم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے ۔