لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے 92نیوز کے پروگرام ’’نائٹ ایڈیشن‘‘ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر من وعن عمل کرینگے ،صفائی کا کام کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا ہے ، ہم انہیں سپورٹ کررہے ہیں ۔ہماری حکومت نے کراچی کی بہتری کیلئے بہت سے کام کئے ہیں ۔گرین لائن منصوبہ نالوں کی صفائی میں رکاوٹ بن رہا ہے ۔ کراچی کیلئے پورا پلان بنا لیا ، جلد عمل ہوگا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 330ملین کا بجٹ فوری طور پر ریلیز کر دیا۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان دے رہے ہیں ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد ہوگی، اب شہبازشریف صحتمند ہیں مجھے لگتا ہے کہ 10محرم کے بعد اے پی سی کا انعقاد ہوگا۔ عمران خان ملک کا واحد وزیر اعظم ہے جو کھلم کھلا جھوٹ بولتا ہے ۔ ہم نے کبھی ان سے این ا ٓراو کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیب ہے ملک نہیں چل سکتا ۔جے یو آئی (ف)کے رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا کہ 27جولائی 2018کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے بیانیہ جاری کیا۔جے یو آئی نے اس بیانیے کو لے کر ملین مارچ کیا مگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے بیانیے پر چلے نہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میں یکسو ہوجائیں۔ بیورو چیف اسلام آباد سہیل اقبال بھٹی نے کہا کہ پارکو میں ماہر کنسلٹنٹ کی طرف سے ناموزوں ہونے کے باوجود احسن خان کو سی ای او تعینات کرنے کیلئے زور دیا جارہا ہے ۔