لاہور( خبرنگارخصوصی) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ زاہد حسین نے کہا ہے کہ دیہی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ، ہر شخص دیانتدار ی سے اپنا فرض ادا کرے تو کوئی وجہ نہیں ہم اپنے اہداف حاصل نہ کرسکیں ، محکمہ میں غیر ضروری تبادلوں کی روایت ختم کی جائے گی اور محکمہ میں محنتی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، زاہد حسین نے پاکستان پولٹری ایسی ایشن کے سے کرٹری میجر(ر) جاوید بخاری سے ملاقات کی ، میجر(ر) جاوید بخاری نے پولٹری ایکسپو کے بارے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کوآگاہ کیا ، جاوید بخاری نے بتایا کہ پولٹری ایکسپو13سے 15ستمبرمنعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد شرکت کریں گے اور ماہرین اپنی تحقیقات سے پولٹری اانڈسٹری سے وابستہ اافراد کو آگاہ کریں گے ،اس پولٹری ایکسپو میں صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گی ، ے ہ ایکسپو ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس سے پولٹری صنعت کے مسائل کوحل کرنے اور اس کی ترقی میں مدد ملتی ہے ۔