جدہ(این این آئی) سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر انکوائر ی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سے جدہ آنے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز میں والدین کے ہمراہ محو سفر 7 ماہ کے بچے کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ طیارے کے عملے نے جہاز میں موجود ڈاکٹر سے بچے کے معائنے کی درخواست کی تھی پرواز میں موجود ڈاکٹر نے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا تھا ۔ بچے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی بچے کی لاش کنگ فہد ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی تھی ،سعودی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے بچے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔