لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کے علاقے لنکاشائر میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچہ بلیک پول کے مقامی فٹبال کلب میں ٹریننگ کر رہا تھا کہ اچانک اس پر آسمانی بجلی آگری۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے پر بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔