ماسکو(این این آئی) ماسکو نے انقرہ کو امریکا کے جنگی بحری جہازوں کو بحیرہ اسود عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔٭صنعاء (صباح نیوز) یمن کے علاقے مارب کی جنگی صورت حال میں شدت پیدا ہو گئی ہے جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی کانگریس میں اگلے ہفتے ماضی میں غلام بنائے گئے سیاہ فام افراد کی اولادوں کو معاوضہ ادا کرنے کا ایک بل بحث کیلئے پیش کیا جائیگا۔٭جبوتی (اے ایف پی) افریقی ملک جبوتی میں اسماعیل عمر جلیہ پانچویں بار صدر منتخب ہو گئے ۔٭جموں(صبا ح نیوز)بھارت کے نائب صدر نائیڈو نے دعوی ٰکیا ہے کہ جموں و کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،بھارت اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔٭ انقرہ(این این آئی)ترکی اور مصر کے درمیان مفاہمتی بات چیت ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں مکہ معظمہ کی ایک شاہراہ مشہور شاعر الثبیتی کے نام سے منسوب کردی گئی۔٭برلن(این این آئی)جرمن صدر شٹائن مائر نے کیتھولک کلیسا میں جنسی استحصال بے نقاب کرنیوالے دو شہریوں کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے آرڈر آف میرٹ ایوارڈز پیش کئے ۔