بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی انہالٹ کے شہر ہالے میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے کا 27سالہ ملزم دائیں باز وکا ایک انتہا پسند بتایا گیا ہے ۔٭ غزہ(صباح نیوز)مصر کا ایک خصوصی طبی وفد غزہ کی پٹی میں پہنچا ہے جہاں وہ ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی سرجری میں مصروف ہے ۔٭ د بئی ( نیٹ نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں گھوڑوں کی فروخت کے عالمی میلے میں دنیا کا مہنگا ترین گھوڑا خرید لیا۔٭ پیرس ( نیٹ نیوز ) پیرس میں چور جاپانی شہری کے ہاتھ سے8 لاکھ40 ہزار ڈالر مالیت کی قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگئے ۔٭کویت سٹی(صباح نیوز) کویت کی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکی خواتین کیلئے زچگی فیس میں100 فیصد اضافہ کردیا ۔٭ نئی دہلی (آن لائن) ملازمت کیلئے بھارتی امیدوار کی انٹرویو میںجعلسازی پکڑی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیل نے القدس میں ترکی کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔