لاہور(کر ائم ر پو رٹر) کورونا وبا کے با عث پیرو ،ڈولفن ،کو ئیک ریسپانس کے علا وہ تھا نو ں کی پو لیس کا شہر کے معروف شا ہرا ہو ں پر نا کہ بندی اور گلی محلو ں میں گشت کے با وجو د ڈاکو ؤں نے پو لیس کی اس کا رگردگی کا بھا نڈا پھو ڑ دیا ۔16نہتے شہریو ں مزاحمت پر مو ت کے گھا ٹ اتاڑ دیا جبکہ 27افراد کو واردات میں مزاحمت کر نے پر زخمی کردیا گیا ۔ شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھا ئونی علاقہ میں ڈاکووں نے ثمر عباس کے گھر سے 7لاکھ25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گارڈن ٹا ئون میں ڈاکو ئوں نے ہاشم کے گھر سے 3لاکھ50ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ستوکتلہ میں ڈاکووں نے کے گھر گھس کر1لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے ۔مسلم ٹا ئون کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے علی شیر کے گھر سے 1لاکھ 15ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکووں نے ارحم سے 35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکووں نے مرتضی سے 15ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے عمران سے 19 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ شاہدرہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور سرور روڈ۔لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔