برلن (اے ایف پی) جرمنی میں ہزاروں افراد نے یونان میں پناہ گزین کیمپ کی تباہی کے بعد مہاجرین سے اظہار ہمدردی کیلئے ریلی نکالی اوریورپی یونین سے مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ نے کہا ہے ایران کے جوہری، میزائل پروگرام سے منسلک 2 درجن افراد اور کمپنیوں پر جلد پابندیاں عائد کی جائینگی۔٭بیروت (اے ایف پی) بیروت دھماکوں کے بعد متاثرین کی مدد کیلئے لبنان میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔