ریاض ( اے ایف پی ) سعودی سکیو رٹی حکام نے دارالحکومت ریاض میں ایک پو لیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کے بعد 13مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا ہے ۔ ٭واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس حال ہی میں پیش کی گئی میولر رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر ان کا مواخذہ نہیں کر سکتی۔ ٭کابل(آن لائن) افغانستان میں ایک کوئلہ کان میں دم گھٹنے کے باعث 8مزدور ہلاک ہو گئے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک سافٹ ویئر انجینئر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد بھارت نے اپنے کوسٹ گارڈز کو الرٹ کر دیا،ساحلی علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی گئی۔٭صوفیہ(اے ایف پی) بلغاریہ میں خاتون صحافی کو قتل کرنیوالے شخص کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔٭سوکرے (اے ایف پی) بولیویا میں ٹرک سے تصادم کے بعد بس نالے میں جاگری، 25 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔