Common frontend top

اداریہ


کور کمانڈر کانفرنس: جمہوری عمل کی حمایت


کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے جمہوری عمل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کور کمانڈر کانفرنس میں بھارت کی جان سے ماورائے علاقہ و ماورائے عدالت قتل اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر بریفنگ دی گئی ۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی خود مختاری،قومی عزت
جمعه 02 فروری 2024ء مزید پڑھیے

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ

جمعرات 01 فروری 2024ء
اداریہ
اسلام آبا کی احتساب عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں قصوروار پائے جانے پر چودہ چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے دس سال کے لیے نااہل کر دیا۔عدالت نے سزا کے ساتھ 78 کروڑ 70لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا بھی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں جاری مندی کا رجحان

جمعرات 01 فروری 2024ء
اداریہ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز سے جاری مندی کا رجحان منگل کے روز بھی برقرار رہا اور مارکیٹ 62ہزار پوائنٹس کی حد بھی قائم نہ رکھ سکی اور 932پوائنٹس مزید گر گئی جس کے نتیجہ میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب 43ارب‘45کروڑ 63لاکھ 6906روپے سے کم ہو کر 90کھرب 77ارب اور 30کروڑ روپے رہ گیا۔ سابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 2020ء کے آخر میں دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کی کارکردگی جانچنے والے امریکی ادارے’’کرنٹس ویلتھ نیٹ ‘‘ نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ’’
مزید پڑھیے


بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی

جمعرات 01 فروری 2024ء
اداریہ
پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر انتیس اور تیس جنوری کی رات خود کش حملہ آوروں سمیت متعدد دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنا دی ہے۔عسکریت پسندوں نے ملک کی دوسری بڑی جیل مچھ جیل ، ریلوے سٹیشن اور لیویز تھانے پر حملے کئے تھے۔سکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں نو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو شہری اور چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور مچھ کے درمیان کولپور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ 29 اور30 جنوری کی
مزید پڑھیے


بڑھتی ہوئی آبادی کے ذمہ دار طبقات

بدھ 31 جنوری 2024ء
اداریہ
نگران وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ندیم جان نے ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کی شرح کو تشویش ناک قرار دیا ہے آبادی کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر نے کہا کہ سالنہ دو اعشاریہ پانچ فیصد کے ساتھ آبادی میں اضافہ خطے کے تمام ممالک کی نسبت زیادہ ہے، یہ اضافہ ملک کے لئے مسائل پیدا کرے گا۔ نگران وزیر کی اس تشویش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں ایک جانب آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری
مزید پڑھیے



مہنگائی کا دبائو برقرار

بدھ 31 جنوری 2024ء
اداریہ
سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رکھی ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی کا دباو ابھی تک موجود ہے۔ملک میں مہنگائی کے اعداد و شمار پر سٹیٹ بینک، حکومت اور عوامی سروے جدا جدا حقائق بتا رہے ہیں۔عام آدمی جس برے طریقے سے روزمرہ استعمال کی اشیا کے نرخ بڑھنے سے متاثر ہوا ہے اس کا احساس حکومتی سطح پر نہ ہونے کے برابر ہے۔حیرت اس امر پر ہے کہ
مزید پڑھیے


سائفر کیس کا فیصلہ

بدھ 31 جنوری 2024ء
اداریہ
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سنایا ۔خصوصی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود تھے، پراسیکیوشن کامیاب رہی ۔سزا سنائے جانے کے وقت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ ان کے وکلا کو
مزید پڑھیے


منشیات کنٹرول کیلئے خصوصی تھانہ

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
روزنامہ 92نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات کنٹرول اور اس کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے لئے محکمہ ایکسائز ‘ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے ماتحت لاہور میں پہلا پولیس سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تھانے میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے افسران تعینات ہونگے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ پولیس کا اصل کام جرائم کی بیخ کنی ہے اورمنشیات کنٹرول کرنے کے لئے پولیس سٹیشن کا قیام بھی احسن اقدام ہے لیکن تھانے میں ایکسائز ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول کے افسران کا تقرر سمجھ سے بالا ہے۔ اس سے مترشح ہوتا ہے کہ ایکسائز
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف کی نگران حکومت پر تنقید

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے۔آئی ایم ایف جیسے ادارے کا نگران حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس سسٹم کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہیے۔ جس قدر ممکن ہو اقتدار منتخب نمائندوں کے سپرد کیا جائے تاکہ ایک منتخب حکومت جو عوام کو جوابدہ ہوتی ہے وہ عوامی امنگوں
مزید پڑھیے


پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
ایران میں نو پاکستانی مزدوروں کے قتل کے واقعہ کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے اسلام آباد میں عبوری وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی قیادت اور حمایت کوئی تیسری طاقت کر رہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ایرانی اور پاکستانی عوام کے لئے دو طرفہ تعلقات کو نقسان پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والے واقعہ کے بعد ایک دوسرے سے رابطہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں