Common frontend top

اداریہ


بھارت کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں


سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس گزشتہ سال 8 ستمبر کو آزادکشمیر میں محمد ریاض اور کشمیر کے قریب سیالکوٹ شہر میں شاہد لطیف کے قتل سے بھارتی ایجنٹوں کے تعلق کے "معتبر ثبوت" ملے ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ "یہ کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرانے کے واقعات تھے جن میں ایک پیچیدہ بین الاقوامی نیٹ ورک شامل تھا ۔قاتل متعدد دائروں میں پھیلے ہوئے
هفته 27 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

پاکستان اورآئی ایم ایف کی بجٹ اہداف پر نظر ثانی

جمعه 26 جنوری 2024ء
اداریہ
پاکستان اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان موجودہ مالی سال 2024ئ۔2023 ء کے وفاقی اور صوبائی بجٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے۔نظر ثانی کی رو سے ایف بی آر ٹیکس وصولی 9415 ارب روپے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ۔13جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت نے اپنا آخری بجٹ بھی آئی ایم ایف کی تجاویزکے مطابق بنا کر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا تھا ۔اب ایک بار پھر پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ عوام کے پاس آئے ہیں ۔آئی ایم ایف نے اپنی شرائط میں کسی قسم کی نرمی کرنے سے انکار کر دیا ہے
مزید پڑھیے


آرمی چیف کا نوجوانوں سے پرعزم خطاب

جمعه 26 جنوری 2024ء
اداریہ
اسلام آباد میں پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہر دم تیار ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے۔ہمارے ملک کے نوجوان قوم کی روشن روایات‘ اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعمیر کے امین ہیں‘ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر آزمائش کے موقع پر اپنی
مزید پڑھیے


سکول سے باہر بچے انتخابی منشور کا حصہ کیوں نہیں؟

جمعه 26 جنوری 2024ء
اداریہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔صدر مملکت کی تجویز کا پس منظر وہ رپورٹ ہے جس کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے۔پچیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا تعلیم سے محروم رہنا مستقبل میں کئی چیلنجز کی بنیاد ہو سکتا ہے۔اتنے ناخواندہ افراد کو روزگار فراہم کرنا ہی چیلنج نہیں ہو گا بلکہ آبادی کے بڑے حصے کا غیر پیداواری رہ جانا پورے ملک کی
مزید پڑھیے


لاہور کے ٹریفک منصوبے اور مسائل

جمعرات 25 جنوری 2024ء
اداریہ
لاہور سے روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے انڈر پاسز، فلائی اوورز اور یو ٹرنز کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو مصروف شاہراہوں پر لو کاسٹ ٹریفک انجینئرنگ اور مینجمنٹ سلوشن پر کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ کا کہنا ہے کہ مستقل منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی ممکن نہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ٹریفک کے ازدحام نے لاہور کی ٹریفک کو برسوں سے اتھل پتھل کر
مزید پڑھیے



بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز کا انجماد

جمعرات 25 جنوری 2024ء
اداریہ
الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈزعام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتیںصرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روزمرہ کے امور سرانجام دیں گی لیکن کسی بلدیاتی ترقیاتی سکیم کا اعلان کیا جائے گا اور نہ اس پر کام کیا جائے گا ۔بلدیاتی حکومتیں انتخابی نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دے سکیں گی۔ بلا شبہ بلدیاتی اداروں کو عام انتخابات کے قریب ترقیاتی کاموں اور نئی سکیموں سے روک کر الیکشن کمیشن نے اچھا اقدام کیا ہے، لیکن اگر یہ کام انتخابات
مزید پڑھیے


بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول

جمعرات 25 جنوری 2024ء
اداریہ
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کویتی سرمایہ کار کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لا محدود مواقع کی نشاندہی کی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔نگران وزیر اعظم کی طرح ان سے قبل آنے والے منتخب وزرائے اعظم و صدور غیر ملکی وفود ، سرمایہ کاروں اور کمپنی نمائندوں سے ملاقات کے دوران لگ بھگ اسی نوع کی ترغیبی گفتگو فرماتے رہے ہیں۔ان ملاقاتوں اور ترغیبات کا تجزیہ کیا جائے تو
مزید پڑھیے


اسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی

بدھ 24 جنوری 2024ء
اداریہ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی شرائط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس کی جانب سے پیش کردہ ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسترد کر دی ہیں۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کی تجویز قبول نہیں۔ انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے یرغمال فوجیوں کی رہائی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اس میں اب کوئی شبہ نہیں
مزید پڑھیے


شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح

بدھ 24 جنوری 2024ء
اداریہ
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے انتہاپسند گروپ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ کے ہمراہ پوجا پاٹ کی اور پھر خطاب بھی کیا۔نریندرمودی نے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔افتتاحی تقریب میں سیاستدانوں، اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت 7 ہزار افراد نے شرکت کی۔ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 ء کو انتہا پسند گروہ نے شہیدکیا، جس کے بعد بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کیااور بھارتی سپریم کورٹ نے ہی 2019ء میں بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کے حوالے کرنے کا
مزید پڑھیے


ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کے اقدامات

بدھ 24 جنوری 2024ء
اداریہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے علاقائی امن،استحکام اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔جی ایچ کیو میں ملاقات کے موقع پر دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ نے پاک ایران تعلقات کی بحالی اور سفیر حضرات کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان انتیس جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اور ایران کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں