Common frontend top

اداریہ


سائفر کیس کا فیصلہ


آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سنایا ۔خصوصی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود تھے، پراسیکیوشن کامیاب رہی ۔سزا سنائے جانے کے وقت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ ان کے وکلا کو
بدھ 31 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

منشیات کنٹرول کیلئے خصوصی تھانہ

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
روزنامہ 92نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات کنٹرول اور اس کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے لئے محکمہ ایکسائز ‘ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے ماتحت لاہور میں پہلا پولیس سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تھانے میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے افسران تعینات ہونگے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ پولیس کا اصل کام جرائم کی بیخ کنی ہے اورمنشیات کنٹرول کرنے کے لئے پولیس سٹیشن کا قیام بھی احسن اقدام ہے لیکن تھانے میں ایکسائز ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول کے افسران کا تقرر سمجھ سے بالا ہے۔ اس سے مترشح ہوتا ہے کہ ایکسائز
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف کی نگران حکومت پر تنقید

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے۔آئی ایم ایف جیسے ادارے کا نگران حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس سسٹم کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہیے۔ جس قدر ممکن ہو اقتدار منتخب نمائندوں کے سپرد کیا جائے تاکہ ایک منتخب حکومت جو عوام کو جوابدہ ہوتی ہے وہ عوامی امنگوں
مزید پڑھیے


پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات

منگل 30 جنوری 2024ء
اداریہ
ایران میں نو پاکستانی مزدوروں کے قتل کے واقعہ کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے اسلام آباد میں عبوری وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی قیادت اور حمایت کوئی تیسری طاقت کر رہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ایرانی اور پاکستانی عوام کے لئے دو طرفہ تعلقات کو نقسان پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والے واقعہ کے بعد ایک دوسرے سے رابطہ
مزید پڑھیے


کھانسی کے غیر معیاری سیرپ!

پیر 29 جنوری 2024ء
اداریہ
محکمہ صحت پنجاب نے 4فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے 9سیرپ غیر معیاری قرار دے کر ان کے استعمال پر پابندی اور انہیں مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ ملک میں ادویات کے معیار اور ان کی قیمتوں کو چیک کرنا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت ڈریپ کو سالانہ اربوں روپے کا بجٹ فراہم کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں معیاری ادویات کی مناسب داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ بدقسمتی سے کرپشن کے باعث یہ قومی ادارہ بھی فارما سیوٹیکل مافیا کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے ،جس کی بنیادی وجہ ادارہ
مزید پڑھیے



ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل

پیر 29 جنوری 2024ء
اداریہ
پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے 5 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر علی پور اور اس کے گرد و نواح سے ہے، مقتولین ایران میں مزدوری کرتے تھے جنہیں گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان چند ہفتے قبل ایک ناخوشگوار واقعہ ہو چکا ہے دونون ملکوں نے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی مگر تازہ واقعہ بتاتا ہے کہ کوئی تعلقات بہتر نہیں چاہتا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے تین افراد
مزید پڑھیے


مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور

پیر 29 جنوری 2024ء
اداریہ
پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے منشور پیش کر دیئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے منشور ملک کو لاحق مسائل کا حل اور ترقی کی ضمانت ہیں۔نوجوانوں، کاروباری طبقے اور خواتین کے لئے خصوصی منصوبے اعلان کئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور کچھ دیگر چھوٹی جماعتوں نے بھی منشور پیش کئے ہیں جن میں مسلم لیگ نون اور پی پی پی کی طرح نعروں پر انحصار کیا گیا ہے ، انتخابی منشور میں جو وعدے کئے جا رہے ہیں وہ کب، کیسے مکمل ہوں گے، ان کے لئے وسائل
مزید پڑھیے


شہر کواجاڑنا لازم نہیں !

اتوار 28 جنوری 2024ء
فیصل مسعود
گزشتہ کئی ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے نتیجے میں ملک کے اندرآزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے امکانات تو بہت پہلے ہی دھندلا چکے تھے۔بد قسمتی سے انتخابی نشان کا فیصلہ آنے کے بعدمتاثرہ فریق تو کیا، غیر جانبدار اور متوازن سوچ کے حامل مبصرین بھی فروری کی مشق کواب ’انتخابات ‘ ماننے کے لئے تیارنہیں ۔ سب سے بڑی بد قسمتی اور ہم جیسوں کے لئے دکھ کا سبب یہ امر ہے کہ اس سب کا’ بینیفشری‘ تو کوئی اور ہے مگر غیر جمہوری کاروائیوں کا سارا بوجھ کسی اور کے کندھوں
مزید پڑھیے


اورینٹل میلہ اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی!

اتوار 28 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
اورینٹل کالج سے تعلق جوں جوں پرانا ہوتا جاتا ہے، اعلیٰ شراب کی طرح اس کا نشہ فزوں تر ہوتا جاتا ہے۔ 1986ء میں استوار ہونے والا یہ ناطہ تو اب سینتیویں سال میں داخل ہو چکا ہے لیکن اس تعلق میںکہنگی کے آثار دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس ادارے کو ہمیشہ صرف محبوب کی نظر سے دیکھا ہے، یہ الگ بات کہ یہاں پہ ورود کرنے والے کو بالعموم رقیب کی سی ’پذیرائی‘ نصیب ہوتی ہے، وہ بھی فیض ولا نہیںغیظ والا رقیب ۔ چوبیس پچیس جنوری کو
مزید پڑھیے


مسلم دنیا اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ

اتوار 28 جنوری 2024ء
اداریہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے، جنہوں نے ان سے جمعہ کے روز الوداعی ملاقات کیِ ،کہا ہے کہ اسلامی ممالک اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مزید تعاون بڑھائیں۔ صدر نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور اسلامو فوبیا پر مسلم ممالک کا باہمی تعاون ناگزیرہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ مسلم دنیا کو آج دو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک یہ کہ وہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور دوسرے ان کو عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں