Common frontend top

اداریہ


کھانسی کے غیر معیاری سیرپ!


محکمہ صحت پنجاب نے 4فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے 9سیرپ غیر معیاری قرار دے کر ان کے استعمال پر پابندی اور انہیں مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ ملک میں ادویات کے معیار اور ان کی قیمتوں کو چیک کرنا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت ڈریپ کو سالانہ اربوں روپے کا بجٹ فراہم کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں معیاری ادویات کی مناسب داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ بدقسمتی سے کرپشن کے باعث یہ قومی ادارہ بھی فارما سیوٹیکل مافیا کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے ،جس کی بنیادی وجہ ادارہ
پیر 29 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

ایرانی شہر سراوان میں 9 پاکستانی مزدور قتل

پیر 29 جنوری 2024ء
اداریہ
پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے 5 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر علی پور اور اس کے گرد و نواح سے ہے، مقتولین ایران میں مزدوری کرتے تھے جنہیں گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان چند ہفتے قبل ایک ناخوشگوار واقعہ ہو چکا ہے دونون ملکوں نے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی مگر تازہ واقعہ بتاتا ہے کہ کوئی تعلقات بہتر نہیں چاہتا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے تین افراد
مزید پڑھیے


مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور

پیر 29 جنوری 2024ء
اداریہ
پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے منشور پیش کر دیئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے منشور ملک کو لاحق مسائل کا حل اور ترقی کی ضمانت ہیں۔نوجوانوں، کاروباری طبقے اور خواتین کے لئے خصوصی منصوبے اعلان کئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور کچھ دیگر چھوٹی جماعتوں نے بھی منشور پیش کئے ہیں جن میں مسلم لیگ نون اور پی پی پی کی طرح نعروں پر انحصار کیا گیا ہے ، انتخابی منشور میں جو وعدے کئے جا رہے ہیں وہ کب، کیسے مکمل ہوں گے، ان کے لئے وسائل
مزید پڑھیے


شہر کواجاڑنا لازم نہیں !

اتوار 28 جنوری 2024ء
فیصل مسعود
گزشتہ کئی ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے نتیجے میں ملک کے اندرآزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے امکانات تو بہت پہلے ہی دھندلا چکے تھے۔بد قسمتی سے انتخابی نشان کا فیصلہ آنے کے بعدمتاثرہ فریق تو کیا، غیر جانبدار اور متوازن سوچ کے حامل مبصرین بھی فروری کی مشق کواب ’انتخابات ‘ ماننے کے لئے تیارنہیں ۔ سب سے بڑی بد قسمتی اور ہم جیسوں کے لئے دکھ کا سبب یہ امر ہے کہ اس سب کا’ بینیفشری‘ تو کوئی اور ہے مگر غیر جمہوری کاروائیوں کا سارا بوجھ کسی اور کے کندھوں
مزید پڑھیے


اورینٹل میلہ اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی!

اتوار 28 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
اورینٹل کالج سے تعلق جوں جوں پرانا ہوتا جاتا ہے، اعلیٰ شراب کی طرح اس کا نشہ فزوں تر ہوتا جاتا ہے۔ 1986ء میں استوار ہونے والا یہ ناطہ تو اب سینتیویں سال میں داخل ہو چکا ہے لیکن اس تعلق میںکہنگی کے آثار دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس ادارے کو ہمیشہ صرف محبوب کی نظر سے دیکھا ہے، یہ الگ بات کہ یہاں پہ ورود کرنے والے کو بالعموم رقیب کی سی ’پذیرائی‘ نصیب ہوتی ہے، وہ بھی فیض ولا نہیںغیظ والا رقیب ۔ چوبیس پچیس جنوری کو
مزید پڑھیے



مسلم دنیا اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ

اتوار 28 جنوری 2024ء
اداریہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے، جنہوں نے ان سے جمعہ کے روز الوداعی ملاقات کیِ ،کہا ہے کہ اسلامی ممالک اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے مزید تعاون بڑھائیں۔ صدر نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور اسلامو فوبیا پر مسلم ممالک کا باہمی تعاون ناگزیرہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ مسلم دنیا کو آج دو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک یہ کہ وہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور دوسرے ان کو عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ ان
مزید پڑھیے


الیکشن ضابطے اور پولنگ سکیم کی خلاف ورزیاں!

اتوار 28 جنوری 2024ء
اداریہ
الیکشن کمشن نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی ہے ۔ شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات الیکشن کمشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ انتخابی دوڑ میں شامل تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو منصفانہ اور یکساں انتخابی مہم چلانے کے مواقع فراہم کیے جائیں جو انتخابی قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کے بغیر ممکن نہیں۔ بدقسمتی سے الیکشن 2024ء کے حوالے سے مجموعی تاثر یہی ابھرا ہے کہ نگران حکومت ایسا کرنے میں ناکام ہے۔ ایک جماعت کا انتخابی مہم نا چلا
مزید پڑھیے


عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کے خلاف فیصلہ

اتوار 28 جنوری 2024ء
اداریہ
عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کُشی کے الزامات پر مبنی جنوبی افریقہ کی درخواست کو اپنے دائرہ کار کے مطابق اور قابل سماعت قرار دیا ہے ۔آئی سی جے نے جنوبی افریقہ کا کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں مبینہ نسل کشی سے متعلق کیس سننے کا اختیار ہے۔عدالت کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں ہلاکتوں اور نقصان کم کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے یا جنگ بندی کا
مزید پڑھیے


تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے ریٹیلر سکیم

هفته 27 جنوری 2024ء
اداریہ
بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 8 فروری کے الیکشن سے قبل تاجروں کے لئے ریٹیلر سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کے لئے تاجر دوست موبا ئل ایپ تیار کر لی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ ‘ سے باہر تاجروں کو ا یپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اسکے ذریعے دکانداروں کی آمدنی کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہو گا۔ دکانداروں سے سالانہ آمدنی کے مطابق ٹیکس لیا جائے گا جو ماہانہ بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں پانچ
مزید پڑھیے


ماہر اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا انتقال

هفته 27 جنوری 2024ء
اداریہ
ماہر اقبالیات ‘ محقق اور سفر نامہ نگار پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ 9فروری 1940ء کو ضلع چکوال کے علاقہ مصریال میں پیدا ہوئے۔1963ء میں پرائیویٹ حیثیت میں بی اے کرنے کے بعد 1966ء میں اورئنٹیل کالج لاہور سے ایم اے اردو کا امتحان فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن میں پاس کیا۔ وہ 1969ء سے محکمہ تعلیم سے وابستہ تھے اور کئی کالجوں میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ وہ اورئنٹیل کالج لاہور شعبہ اردو کے چیئرمین اور جامعہ پنجاب کے شعبہ اقبالیات میں بھی پروفیسر رہے۔ اس دوران انہوں نے ’’تصانیف اقبال کا تحقیقی
مزید پڑھیے








اہم خبریں