Common frontend top

اداریہ


گوادر میں مسلسل بارش سے تباہی اقدامات کی ضرورت!


گوادر میں 16گھنٹے کی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا اور بجلی کا نظام معطل رہااور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بلوچستان پاکستان کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا اور پسماندہ صوبہ ہے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے صوبے کے پاس وسائل ہیں نا ہی تکنیکی مہارت۔ ایسے حالات میں ہمیشہ وفاقی حکومت بالخصوص افواج پاکستان متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے پہنچی ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وفاقی ادارے بھی صوبائی حکومت کے
جمعرات 29 فروری 2024ء مزید پڑھیے

بھارت میں بڑھتی مسلم مخالف نفرت انگیزی

جمعرات 29 فروری 2024ء
اداریہ
امریکہ میں قائم ایک تحقیقی رسرچ گروپ ’’انڈیا ہیٹ لیب‘‘ کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ سال 2023ء کی دوسری ششماہی میں ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز سپیچ کے واقعات میں 63فیصد اضافہ ہوا ہے اور نفرت انگیزی کے668واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں سب سے زیادہ یعنی 413واقعات ہوئے۔ اس میںشبہ نہیں کہ بھارت میں تمام اقلیتیں خصوصاً مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے نشانہ پر ہیں اور بھارت کی موجودہ مودی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اور انتہا پسند ہندو تنظیمیں مسلم مخالف بیانات دے کر نفرت
مزید پڑھیے


غزہ میں شدید غذائی بحران

جمعرات 29 فروری 2024ء
اداریہ
غزہ میں غذائی بحران شدید ہوگیا ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو آنے والے چند دنوں میں بھوک سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے ،امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں اگلے ہفتے یعنی 4 مارچ تک جنگ بندی پر عمل درآمد ہو جائے گا،استنبول میں موجود حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس کو تاحال جنگ بندی سے متعلق کوئی مجوزہ معاہدہ نہیں ملا ہے، حماس کا معاہدے میں مصر، قطر، ترکیہ ، امریکا اور روس
مزید پڑھیے


کلاس روم میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی

بدھ 28 فروری 2024ء
اداریہ
خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے کلاس روم میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ اس سلسلہ میں مراسلہ تمام ڈی ای اوز کو ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے طلباء پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تمام اساتذہ صبح کے وقت موبائل فون سکول سربراہان کو جمع کرائیں گے اور ایمرجنسی کے صورت میں وہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن استعمال کر سکیں گے۔ اس میں شبہ نہیں سکولوں میں ایک خاص تعلیمی ماحول ہونا ضروری ہے ، یہی وہ جگہیں
مزید پڑھیے


یوم للکار

بدھ 28 فروری 2024ء
اداریہ
ملک بھر میں27فروری بروز منگل کو یوم للکارمنایا گیا ، اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمنعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ 5 برس قبل 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں کے پے لوڈ گرانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں
مزید پڑھیے



بجلی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 28 فروری 2024ء
اداریہ
مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے والی جماعت کی جانب سے دو سو یونٹ مفت بجلی کے وعدے کو پہلا دھچکا پہنچا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2024 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 7.05 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔بجلی کی قیمتوں میں نظر ثانی سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم نئے ٹیرف کا اطلاق کے الیکٹرک اور
مزید پڑھیے


رمضان پیکیج: عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت

منگل 27 فروری 2024ء
اداریہ
حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر 4مارچ سے 7ارب 49کروڑ روپے کے رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19اشیاء پر رعایت کے ساتھ ساتھ مستحقین کو نقد امداد بھی دی جائے گی۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے یو ایس سی نے مختلف برانڈز کے گھی‘ کوکنگ آئل میں 4سے 100روپے فی لٹر /کلو اور چائے کی قیمت میں 100روپے فی 800گرام پیک کمی کر دی ہے۔ اس میں شبہ بھی نہیں کہ اربوں کا رمضان پیکیج غریب عوام کے لئے انتہائی دلکشی کا
مزید پڑھیے


پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی حلف برداری!

منگل 27 فروری 2024ء
اداریہ
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر ہائوس میں منعقد تقریب میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔پنجاب میں مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد انتقال اقتدار کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونا خوش آئند ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صوبے کی ترقی جمہوری تسلسل میں مضمر ہے۔ امید ہے کہ مریم نواز منتخب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے صوبے کے عوام کی خدمت کی روایت برقرار رکھیں گی۔ مریم نواز سے کامیاب حکمرانی کی
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف سے نیا قرض پیکج لینے کی تیاری

منگل 27 فروری 2024ء
اداریہ
پاکستان نے مالیاتی ضرورت پوری کرنے کے لئے آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔حکام کا خیال ہے کہ نئے قرض کا حجم سات ارب ڈالر کے لگ بھگ رکھا جائے۔ماہرین اس سلسلے میں بنگلا دیش ماڈل کو پیش نظر رکھ کر نئے قرض پیکج کی سہولت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔قرض در قرض بھنور میں گرفتار پاکستانی معیشت کی بحالی نئی حکومت کی پہلی ترجیح ہو گی۔آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض نئی حکومت کی ابتدائی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،تاہم بنگلہ دیش ماڈل سے کیا پاکستان فائدہ
مزید پڑھیے


ڈی آئی خان اور لکی مروت میں پولیو مہم کا آغاز!

پیر 26 فروری 2024ء
اداریہ
خیبر پختونخوا کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے لکی مروت اور ڈی آئی خان میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان گزشتہ ایک دھائی سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جا سکے۔ اس حوالے سے پورے ملک میں شیڈول کے مطابق پولیو قطرے پلائے جاتے ہیں اور عوام کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے مگر بدقسمتی سے افغانستان
مزید پڑھیے








اہم خبریں