Common frontend top

اداریہ


منقسم مینڈیٹ کو متحد بنانے کی حکمت


پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان شراکت اقتدار کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات کا پانچواں مرحلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔تازہ امید بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات سے لگائی جا رہی ہے ۔ہر مذاکراتی مرحلے کے اختتام پر امید کی آس ایک نئے مرحلے کی اطلاع کے ساتھ جوڑ دی جاتی ہے۔الیکشن سے پہلے ہر جماعت حکومت سازی کے لئے بے چین دکھائی دیتی تھی، اب حالت یہ ہے کہ اکیلے حکومت بنانے پر تیار نہیں۔نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ حکومت سازی میں تاخیر کی وجہ منقسم مینڈیٹ کو قرار دے
بدھ 21 فروری 2024ء مزید پڑھیے

لاڑکانہ میں قبائلی تصادم سے بد امنی

منگل 20 فروری 2024ء
اداریہ
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قبائلی تصادم کا خطرہ ہے اور ڈاہانی چانڈیہ کشیدگی‘ قبائلی تنازعات‘بدامنی، بنیادی سہولتوں کے فقدان اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف سماجی اتحاد کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔شرکا نے حکام سے مطالبہ کیا کہ قبائلی تصادم اور بدامنی روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ صورتحال یہ ہے کہ علاقے میں بدامنی اورمختلف قبائل میں تصادم کے خطرہ کی وجہ سے معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی رہنما اپنے طور پر فریقین کے درمیان تنازعات کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔ بدامنی کی وجہ سے ناصرف سٹریٹ کرائم ،
مزید پڑھیے


غزہ :بمباری میں مزید 127 فلسطینی شہید

منگل 20 فروری 2024ء
اداریہ
غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن اور بجلی کی بندش سے مزید 8مریض دم توڑ گئے، اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال کا ایک ماہ سے محاصرہ کررکھا ہے ،غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النصر ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب بھی 200مریض موجود ہیں۔7اکتوبر 2023ء کو اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تھا اس وقت سے لے کر ابھی تک 29ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 68ہزار 883افراد زخمی ہوچکے ہیں، انسانی تاریخ میں اس قسم کی سفاکیت کی کوئی نظیر نہیں ملتی
مزید پڑھیے


پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے سیٹلائٹ نظام کی منظوری

منگل 20 فروری 2024ء
اداریہ
وفاقی حکومت نے دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری روکنے کے لئے جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہیایکنک نے اس سلسلے میں ملک کے ستائیس مقامات پر سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے لئے 23 ارب 83 کروڑ 47لاکھ روپے لاگت کی منظوری دیدی ہے۔صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم اور با اثر زمینداروں کی جانب سے پانی چوری کے انسداد میں مجوزہ نظام مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ پانی کے حوالے سے داخلی تنازعات کو شفاف حل پیش کر سکتا ہے۔ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی نطام کا مالک ہے ۔پاکستان
مزید پڑھیے


ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے کمیٹی تشکیل

پیر 19 فروری 2024ء
اداریہ
نگراں وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔نگران حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کمیٹی کی چیرپرسن ہوں گی جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری قانون و انصاف، ڈاکٹر مشرف، ڈاکٹر منظور احمد، سید ندیم رضوی، مکرم جاہ انصاری، آفاق احمد قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری ساجد محمود قاضی شامل ہوں گے۔ایف بی آر کا کام ملک بھر سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے مگر بدقسمتی سے اس ادارے میں کرپشن عروج پر ہے ،جس کی بنا پر یہ ادارہ اپنے مقررہ ہدف
مزید پڑھیے



عدالتی دہشت گردی : کشمیری قیادت کو قتل کرنیکا بھارتی منصوبہ!

پیر 19 فروری 2024ء
اداریہ
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے عدالتی دہشت گردی سے کشمیری قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ بھارت کی جیلوں میں کشمیری رہنمائوں کے ساتھ ناروا غیر انسانی سلوک پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ کشمیری رہنما یٰسین ملک کو عدالتی حکم کے باوجود ہسپتال میں داخل کروانے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں تو دوسری طرف بھارتی سکیورٹی فورسز نے وادی میںکشمیری قیادت کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن
مزید پڑھیے


انتخابی تنازعات کے حل کا قانونی راستہ

پیر 19 فروری 2024ء
اداریہ
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے حالیہ عام انتخابات کو جمہوریت کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں اور شکایات کے ازالے کی خاطر دستیاب قانونی راستے اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں لیکن کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔نگران وزیر اعظم کا مشورہ اس لحاط سے قابل قدر ہے کہ پاکستان کو استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ان دونوں کی عدم موجودگی ملک کو متعدد بحرانوں میں دھکیل چکی ہے۔سیاسی قوتیں ، ریاستی ادارے اور عوام
مزید پڑھیے


پاسپورٹ بحران :حج شیڈول متاثر نہیں ہونا چاہیے

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
لاہور سے روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری پاسپورٹ بحران سے حج آپریشن 2024ء کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے رابطہ کر کے عازمین حج کے پاسپورٹ 28فروری سے قبل انہیں ڈلیور کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ سعودی حکومت کے طے شدہ ٹائم فریم کی روشنی میں یکم مارچ 2024ء سے پاکستانی عازمین حج کے ویزوں کا اجرا شروع کیا جا سکے۔بلا شبہ اس وقت جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے معاملا ت کی وجہ سے پاسپورٹس کے اجرا
مزید پڑھیے


کمشنر راولپنڈی کا انتخابی نتائج تبدیل کرنیکا اعتراف!

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے، خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شفاف غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات الیکشن کمشن کی بنیادی آئینی ذمہ دار ہے ۔ بدقسمتی سے یہ آئینی ادارہ ہر بار اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے میں ناکام رہا ۔حالیہ انتخابات میں ایک جماعت کی طرف جھکائو اور دوسری جماعت سے متعصبانہ سلوک پر انتخابات سے قبل ہی سیاسی اور سماجی حلقے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے تھے ،رہی سہی کسر آر اوز آفس کے بجائے نتائج
مزید پڑھیے


پاک ترکیہ کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18ویں ’’پاک، ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) اجلاس میں تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی، اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ترکیہ گروپ کا 19 واں دور 2025 میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ترکی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور ترکیہ برادر اسلامی ممالک ہیں ۔ دونوں ملکوں کو امت
مزید پڑھیے








اہم خبریں