Common frontend top

اداریہ


وزیر اعظم کا متاثرین گوادر کی مدد کا اعلان


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے: متاثرین گوادر کی ہر ممکن مدد کرینگے، متاثرین کے نقصانات کی ضابطے اور قانون کے مطابق ادائیگی ہو گی،مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس خدمت میںکوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔حالیہ بارشوں نے گوادر میں تباہی پھیلا دی ہے ۔اگر دیکھا جائے تو گوادر پورٹ ڈوب گئی ہے ،وہاں کے رہنے والوں کی زندگی میں پہلے ہی کئی دکھ اور مصائب تھے جو مزید بڑھ گئے ہیں ۔ طوفانی بارشوں سے جیوانی سمیت دیگر علاقوں کو نقصان پہنچا، انٹر نیٹ سروس متاثر ہونے سے سکولوں میں امتحان ملتوی کئے گئے۔وزیر
جمعرات 07 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

بھٹو کیس : ادارہ جاتی غلطیاں سدھارنے کا راستہ

جمعرات 07 مارچ 2024ء
اداریہ
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 1979 میں پھانسی دئیے جانے کے عدالتی فیصلے پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران "منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل" کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی بینچ نے تیرہ سال سے زیر التوا صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے کا اعلان کیا ۔صدارتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی اور قانونی ماہرین نے پھانسی کے فیصلے کو ایک تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کو
مزید پڑھیے


دریائے راوی کا مکمل پانی بند

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
بھارت میں شاہ پور کنڈی بیراج کے تعمیر کے بعد دریائے راوی کا پاکستان کی جانب بہائو مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ شاہ پور کنڈی بیراج پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سے مقبوضہ کشمیر ریجن کو 1150 کیوسک پانی کا فائدہ ہوگا، جو پہلے پاکستان کیلئے مختص تھا۔ اس پانی سے کتھوا اور سامبا ضلع کی 32 ہزار ہیکٹر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔ پاکستان اور بھار ت کے درمیان 1960ء میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت دریائے راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر
مزید پڑھیے


برآمدکنندگان کو 65 ارب روپے کی ری فنڈنگ

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمد کنندگان کے 3مارچ 2024ء تک کے 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ری فنڈ جاری کر دیے ہیں جس کی ہدایات وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے دی تھیں۔ بر آمد کنندگان ایف بی آر کی جانب سے کئی مہینوں سے ڈیوٹی ڈرا بیک کے ضمن میں روکی گئی ری فنڈنگ کا مطالبہ کررہے تھے ۔ حکومت کا ری فنڈنگ جاری کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ اس سے قبل سابق پی ٹی آئی حکومت نے
مزید پڑھیے


آمد رمضان اور مہنگائی کی لہر

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
حکومت کی جانب سے انسداد مہنگائی اقدامات کے باوجود رمضان سے قبل متعدد ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ جاری ہے۔پھلوں، سبزیوں، ایل پی جی وغیرہ کی قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔گزشتہ کئی برسوں سے معاشی تنگدستی کے شکار پاکستانی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سرکار کی جانب دیکھتے ہیں جو ابھی تک متحرک نہیں ہو سکی ۔کہنے کو یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے ساڑھے سات ارب روپے کے رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو آٹا ، گھی، خوردنی تیل، چینی، دالیں اور کھجور سمیت انیس بنیادی اشیا رعایتی نرخوں
مزید پڑھیے



مظفر آباد : ڈولی حادثات جاری

منگل 05 مارچ 2024ء
اداریہ
مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا۔ریسکیو اور پاک فوج کی ٹیم نے کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے پھنسے مسافروں کو بچا لیا۔دو گاؤں کو ملانے والی کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے 3 مسافر پھنس گئے تھے۔خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اب بھی ندی نالے ،جھیل اور دریا عبور کرنے کے لیے لوگوں نے جگاڑ لگا رکھے ہیں ۔جس کے باعث کئی جانی نقصان ہو چکے ہیں ۔اگست2023ء میں خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایک ٹیچر
مزید پڑھیے


عسکریت پسندوں کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اعلان

منگل 05 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پہاڑوں پر جانے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ناراضگی بہت پرانی ہے اور آج بھی ناراض ہیں لیکن ان کی ناراضی کی وجوہات پر ماضی میں مرکز میں بننے والی کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ۔ ماضی میںپہاڑوں پرجانے والوں کو مذاکرات کی دعوت تو ضرور دی جاتی رہی ہے لیکن ان کی ناراضی کی وجوہات کے ازالہ کے لئے
مزید پڑھیے


مفاہمت کی ذمہ داری پارلیمنٹ انجام دے

منگل 05 مارچ 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی میں سیاسی مفاہمت اور قومی معیشت کی بحالی کے معاملے پر سیاسی قائدین کی گونجتی آوازوں نے پاکستان کا جمہوری مستقبل تابناک ہونے کی نوید سنائی ہے ۔ قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کی جو پیشکش کی تھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس کو زیادہ واضح شکل میں بیان کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دینے کے بعد مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے درمیان مصالحت کے لئے اپنی جماعت کی خدمات دستیاب ہونے کا
مزید پڑھیے


برآمدات میں اضافے کا رجحان

پیر 04 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان کی جانب سے اشیاء کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے سے اضافے کا خوش آئند رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔فروری کی اشیاء برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17.54فیصد سے بڑھ کر 2ارب 57 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں،جو برآمدی صنعتوں کی نمو میں بحالی کا عندیہ ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے یہ منصب سنھالتے ہی اعلان کیاتھا کہ وہ برآمدات میںاضافے کی کوشش کریں گے، انھوں نے ایک ٹارگٹ کا اعلان بھی کیا تھا مگر ان کے پاس وقت کی کمی تھی۔ گو انھوں نے اسی وقت میں برآمدات میں
مزید پڑھیے


عالمی بنک :کاسا 1000منصوبہ شروع کرنے کا اعلان!

پیر 04 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان نے عالمی بنک کی جانب سے کاسا 1000منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمہوریہ قرغز‘ تاجکستان ‘ افغانستان اور پاکستان کے درمیان توانائی کے اس منصوبے کا افتتاح 2017ء میں ہوا تھا جس کو 2021ء میں مکمل ہونا تھا مگر افغانستان میں خانہ جنگی کی وجہ سے اول تو اس منصوبے پر کام ہی شروع نہ ہو سکا دوسرے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تین بڑی کمپنیاں اس منصوبے کو تخیلاتی اور ناقابل عمل قرار دے چکی ہیں جس کے بعد اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں