Common frontend top

الیکشن 2018


الیکشن ،آئی جی کی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 12 جولائی 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے حکم پر صوبے کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے سیاسی کارکنوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے گزشتہ 17روز کے دوران مجموعی طور پر 4589 افراد کے خلاف379 مقدمات درج کئے ، خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں میں پی ٹی آئی کے 949 ، مسلم لیگ ن کے 1512، پیپلز پارٹی کے 251 اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 1877 کارکن اور حامی شامل ہیں ۔ اسی طرح غنڈہ ایکٹ کے
مزید پڑھیے


انتخابات تک تمام بلدیاتی عہدیدار معطل،بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

بدھ 11 جولائی 2018ء
اسلام آباد ،لاہور(وقائع نگار خصوصی،کامرس رپورٹر،نمائندہ خصوصی ، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو 25جولائی تک معطل کر دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہد یدار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے ۔ اس سلسلے میں باقا عدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا ہے ۔پنجاب میں پہلے روز سیالکوٹ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ سے رانا توصیف،ہائیکورٹ سے شیخ وقاص اہل،بہرام خان نااہل قرار

بدھ 11 جولائی 2018ء
اسلام آباد ،لاہور(خبر نگار،وقائع نگار خصوصی ،نامہ نگارخصوصی) عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصل آباد کے حلقہ این اے 105سے تحریک انصاف کے امیدوار راناآصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے این اے 115سے شیخ وقاص اکرمکو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔2رکنی بینچ نے شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اثاثے چھپانے کے الزام پر مبنی اپیل خارج کردی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انھیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے
مزید پڑھیے


قانون شکن سیاستدان حکمرانی کی خواہشمند 100 سے زائد افراد مقدمات میں ملوث

بدھ 11 جولائی 2018ء
لاہور(محمد نواز سنگرا)قانون کی حکمرانی کیلئے پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے والے خود قانون شکنی کے مرتکب نکلے ۔100سے زائد سیاستدانوں پر مختلف نوعیت کے مقدمات ہیں ۔عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں نے بیان حلفی میں اپنے اوپر مقدمات کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ راجہ پرویزاشرف،یوسف رضا گیلانی،شہباز شریف،حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق ،عمران خان،خواجہ آصف، اویس لغاری،حنیف عباسی ،طلال چوہدری،عابد شیر علی، ارباب غلام رحیم،محمد اعجاز الحق،جمشید دستی، پرویز خٹک سمیت سو سے زائد سیاستدانوں پر مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے اپنے اوپر چلنے والے مقدمات کا
مزید پڑھیے


امیدواروں کی اہلیت سے متعلق عدالتی فیصلوں پر الیکشن کمیشن برہم ایسے تو بیلٹ پیپر کا کاغذ ختم ہو جائیگا:چیف الیکشن کمشنر

بدھ 11 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)عدالتوں کے انتخابات سے متعلق فیصلوں پر الیکشن کمیشن برہم ہو گیا،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہاہے کہ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے ، بہت مہنگا بیلٹ پیپر ہے ،عدالتوں کو فیصلے سے پہلے پوچھنا چا ہیے ،اگر تین چار ایسے فیصلے مزید ہو گئے تو ہمارے پاس بیلٹ پیپر کا کاغذ ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی این اے 127اور پی پی 173سے مریم نواز کے متبادل امیدواروں کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔الیکشن کمیشن نے مسلم
مزید پڑھیے



ٹکٹ ہولڈرز کی اکثریت کا جمعہ کو زیادہ کارکن لانے سے انکار ، ن لیگ پریشان

بدھ 11 جولائی 2018ء
لاہور (رانا محمد عظیم ) مسلم لیگ ن کے ساٹھ فیصد ٹکٹ ہولڈرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے بھرپور طریقہ سے کارکن لانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دئے ۔ جنوبی پنجاب و دیگر اضلاع سے نوازشریف کے استقبال کیلئے زیادہ افراد لیکر آ نے کے معاملے پر ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے واضح انکار کے بعد ن لیگ نئی پریشانی میں پھنس گئی ۔ لیگی قیادت نے مایوس کن صورتحال پر متبادل بندوبست کرنے کیلئے اپنی ہمخیال و دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ لاہورو دیگرشہروں میں رہنے والے افغانیوں اور دیگر تنظیموں سے رابطے شروع
مزید پڑھیے


پوسٹر میں چیف جسٹس، آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر پی ٹی آئی امیدوار نااہل

منگل 10 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،کراچی(وقائع نگار خصوصی،خبر نگار،نامہ نگار خصوصی،بیورورپورٹ،صباح نیوز ) الیکشن کمیشن نے پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے کے معاملہ پرپی پی 53 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل کردیا۔پیر کو معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چو دھری ناصر چیمہ اور ان کے وکیل گوہر علی خان پیش ہوئے اورناصر چیمہ کے وکیل نے جواب جمع کرایا۔ ناصر چیمہ کے وکیل نے کہا کہ پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف
مزید پڑھیے


پرویز ملک اور چودھری اعجاز میں گھمسان کا رن پڑیگا،زعیم قادری لیگی ووٹ توڑیں گے

منگل 10 جولائی 2018ء
لاہور (رانا عظیم ، فاروق جوہری )لاہور کا حلقہ این اے 133جوہر ٹاؤن ، عبد اﷲ ٹاؤن نزد وفاقی کالونی،چونگی امر سندھو، عوامی کالونی عقب جنرل ہسپتال ، کوٹ لکھپت اتحاد کالونی ، بابا فرید کالونی جیل روڈ، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔ماضی میں اگر دیکھا جائے تو یہ حلقہ این 127تھااور یہاں سے ن لیگ کے امیدوار وحید عالم خان نے قومی اسمبلی کی نشست پر 102080 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار نصر اﷲ مغل 45787ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ ماضی
مزید پڑھیے








اہم خبریں