Common frontend top

الیکشن 2018


الیکشن میں کامیابی کیلئے پرویز اشرف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

پیر 16 جولائی 2018ء
اجمیر(نیٹ نیوز)مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں کامیابی کے لیے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید عمران شاہ ولی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پہنچے ، چادر چڑھائی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے دعا کی۔درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی نے بتایاروزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کالز بھی موصول ہورہی ہیں جس میں انتخاب میں کامیابی کے
مزید پڑھیے


یورپی یونین انتخابی مبصر مشن انتخابات سے متعلق ابتدائی رپورٹ 27 جولائی کوجاری کرے گا

پیر 16 جولائی 2018ء
اسلام آباد (این این آئی) یورپی یونین انتخابی مبصر مشن پاکستان میں انتخابات بارے ابتدائی رپورٹ 27 جولائی کو جاری کرے گا۔انتخابی مبصر گروپ 24 جون سے پاکستان میں فعال ہے ، مبصر مشن کے ارکان پاکستان میں انتخابی عمل کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیں گے ۔ یورپی یونین انتخابی مبصر مشن کے مطابق مشن کو طویل المیعاد ایکریڈی ٹیشن دی گئی ہے ۔ یورپی یونین مبصر مشن انتخابی عمل کے جائزے کے لئے جامع اور طویل المیعاد حکمت عملی پر کام کرتا ہے جس کے تحت ایل ٹی او کا تقرر انتخابات سے چار پانچ ہفتے قبل
مزید پڑھیے


ریاست مخالف عناصرالیکشن ملتوی کراناچاہتے ہیں:علی ظفر

پیر 16 جولائی 2018ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر ملک میں انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روزیہاں سے جاری اپنے بیان میں نگران وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف انتخابات کا اہتمام کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے نگران حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے سمیت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے اہم و موثر اقدامات کئے ہیں۔
مزید پڑھیے


کراچی: عمران ،شہباز،بلاول کا صرف ایک باراپنے حلقوں کادورہ

پیر 16 جولائی 2018ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)شہرقائدسے انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی قائدین عمران خان، شہباز شریف اوربلاول بھٹونے صرف ایک ایک باراپنے اپنے انتخابی حلقوں کادورہ کیااورانتخابی مہم اپنی پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں کے حوالے کرکے چلے گئے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری کے دورے میں ہونے والی بدمزگی کے بعد دوبارہ لیاری کارخ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ نون کے قائدشہبازشریف کوبھی این اے 249انتخابی جلسہ کیے دوہفتے گزرگئے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی چارجولائی کوکراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کا دورہ کیا تھا بعدازاں سیاسی جماعتوں کے
مزید پڑھیے


پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

پیر 16 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ بھی بخیر و خوبی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ۔ شفاف ، پر امن انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات تقریبا ًمکمل کر لئے گئے ہیں۔ امن و امان کیلئے نگران حکومت کا ویژن بڑا کلیئر ہے ۔ دوران پولنگ امیدوار ہو یا انکے حامی، جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یگا یا دفعہ 144کی خلاف ورزی کر یگا اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بلدیات پنجاب عارف انور بلوچ نے
مزید پڑھیے



مجلس عمل کا خیبرپختونخوا میں الیکشن مہم تیز کرنے کافیصلہ

پیر 16 جولائی 2018ء
پشاور (92نیوز )متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ایم صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت ملا کنڈ میں ہو اجس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مجلس عمل کی الیکشن مہم کو پورے صوبہ میں تیز کیا جائے گا،اس سلسلہ میں کارکنان کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں مرکزی قائدین کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق 21جولائی کو مانسہرہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، 22 جولائی
مزید پڑھیے


الیکشن نتائج کی ترسیل کیلئے روایتی طریقہ،ٹرانسمیشن سسٹم بھی استعمال ہوگا:فیلڈ سٹاف کیلئے گاڑیاں حاصل

پیر 16 جولائی 2018ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،ا ین این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ء کے نتائج کی ترسیل کیلئے روایتی طریقہ اورٹرانسمیشن سسٹم دونوںکا استعمال کریگا۔پریذائڈنگ افسر امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے گنتی اور نتیجہ مرتب کرینگے اور فارم 45پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط کرا ئینگے ۔اگر کوئی پولنگ ایجنٹ نتیجہ پر دستخط نہیں کریگا تو پریذائڈنگ افسر الیکشن کمیشن کو تحریری وجوہات بھجوائیگا۔پریذائڈنگ افسران روایتی اور ٹیکنالوجی دونوں کے ذریعے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوا ئینگے ۔روزنامہ92 نیوز نے ہدایت نامہ حاصل کرلیا جو آئندہ ہفتے پریذائڈنگ افسران کو بھیجوایا جائیگا۔پریذائڈنگ افسران رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے متعلقہ پولنگ سٹیشن کا
مزید پڑھیے


بنیادی سہولیات سے محروم این اے 128 میں 14امید وار مد مقابل

پیر 16 جولائی 2018ء
لاہور(انور حسین سمرائ) قومی اسمبلی کے حلقہ128لاہور کے روائتی دشمن بھارت کے ساتھ بارڈر کے دیہی و شہری آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں تعلیم و صحت کی سہولیات کے فقدان اورمعاشی پستی و بے روزگاری عام ہے ۔ آبادی کی اکژیت محنت مزدوری کے چھوٹے چھوٹے پیشوں سے وابسطہ ہیں۔ ماضی میں منتخب ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران ماسوائے ملک معراج خالد کی علاقے کے عوام سے کوئی معاشرتی و معاشی تعلق نہیں رہا۔ حلقے کے دیہی علاقوں میں اعوان، راجپوت، ارائیں، جٹ، میو اور گجر بڑھی برادریاں جبکہ شہری آبادیوں میں محنت مزدوری کرنے والی برادریاں
مزید پڑھیے


سکیورٹی الرٹ کی وضاحت کیلئے نیکٹا حکام الیکشن کمیشن طلب ملک بھر کے 17ہزار پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

هفته 14 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں اور امیدواروں کو سکیورٹی خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے نیکٹا حکام کوآج طلب کر لیا ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر سیاستدانوں کو درپیش خطرات پر چیف الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ د ینگے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ۔ خط میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم چلانے کیلئے سازگار
مزید پڑھیے


الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 امیدواروں کو جرمانہ

هفته 14 جولائی 2018ء
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر13 امیدواروں کو 3 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے جبکہ 43 یونین کونسل چئیرمینوں ،کونسلروں اور سرکاری ملازموں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔ ڈ پٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع میں صاف شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت میں ممکن بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع میں 14 مانیٹرنگ ٹیمیں اپنے فرائض
مزید پڑھیے








اہم خبریں