Common frontend top

الیکشن 2018


گرینڈٹریڈرزالائنس تشکیل،تحریک انصاف کا ساتھ دینے کااعلان

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(اشرف مجید)مسلم لیگ(ن) کے لئے تاجر برادری کی حمایت بھی ختم ہو گئی ،مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کے تمام عہدیداران نے گرینڈ ٹریڈرز الائنس میں شمولیت کے ساتھ ہی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ،ٹریڈرز الائنس میں سب سے زیادہ ٹریڈرز ونگ ،قومی تاجر اتحاد اور انجمن تاجران کے رہنما شامل ہوئے ،تحریک انصاف کے چیئر مین کے گرینڈ ٹریڈرز الائنس کی تقریب میں جانے کے حوالے سے تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،متعدد نے اعلیٰ قیادت کو گلے شکوے بھی پہنچائے ،تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب
مزید پڑھیے


مختلف شہروں میں انتخابی جھگڑے ، فائرنگ،10 افراد زخمی

جمعه 20 جولائی 2018ء
حجرہ شاہ مقیم،فیصل آباد،کراچی،میہڑ ( نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک )مختلف شہروں میں انتخابی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات میں 10 کارکن زخمی ہو گئے ۔ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کھرل کلاں میں سابق صوبائی وزیر آزاد امید وار پی پی 185رضا علی شاہ کا جلسہ تھا جس میں اسکے حامیوں نے مدِ مقابل امیدوار پی ٹی آئی روبینہ شاہین وٹو اور امیدوار قومی اسمبلی منظور وٹوسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے آویزاں فلیکس پھاڑڈالے جس پر منظور وٹو کے حامیوں نے انہیں روکنا چاہا تو علی حیدر ،شیربہادر،انور، ضمیر حیدر اور راشد وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کی زد
مزید پڑھیے


25 جولائی کو پاکستانی سیاست کا دھارا بدل دینگے :خادم رضوی

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک کے مرکزی امیر علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے تمام 566 امیدواربہترین انتخابی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ،25 جولائی کو پاکستانی سیاست کا دھارا بدل دیں گے ، نظام مصطفی کا نفاذ ہی تمام مشکلات و مسائل کا حل ہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم رضوی انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ ملک بھر سے قومی و صوبائی کے 566 امیدواران کھڑے کئے گئے ہیں، جس میں 265 پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لئے میدان میں اتارے گئے ،ان امیدواران کا انتخاب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے کیا
مزید پڑھیے


ا وکاڑہ :لیگی امیدوار جاوید علائوالدین اغوا وتشدد کے الزام میں گرفتار

جمعه 20 جولائی 2018ء
اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ا وکاڑہ میں لیگی امیدوار جاوید علائوالدین کو اغوا ا ورپی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔نواحی گاوں 4 جی ڈی میں مسلم لیگ ن کے پی پی 183کے امیدوار جاوید علائوالدین کی جانب سے 3 کارکنان حافظ جابر وغیرہ کو کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے پولیس کی مدد سے مغویوں کو بازیاب کرایا جبکہ جاوید علائوالدین کو گرفتار کر لیا گیا ۔جاوید علائوالدین کیخلاف تھانہ ستگھرہ میں اغوا کی دفعات سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر
مزید پڑھیے


لاہورڈویژن کے 4اضلاع میں گاڑیوں کیمروں پر 7کروڑخرچ ہونگے

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور( نواز سنگرا)عام انتخابات 2018میں لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع میں کرائے کی گاڑیوں اور سی سی ٹی وی کیمروں پر 7کروڑ64لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہو ں گے ۔4کروڑ98لاکھ روپے آرمی عملے کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال ہونیو الی گاڑیوں پر خرچ ہوں گے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات پر 2کروڑ 66لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔لاہور ،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 41ہزار فوجی جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔ چاروں اضلاع میں 2766ہائی ایس وین فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال ہوں گی ۔تفصیل کے مطابق عام انتخابات 2018میں لاہور ڈویژن کے چار اضلاع
مزید پڑھیے



قوم روایتی سیاسی پارٹیوں سے تنگ آچکی ہے :حافظ سعید

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور،سیالکوٹ (سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃپروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کیخلاف سازشیں تیز کر دیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قیمت مسلسل کم کی جارہی ہے ۔سیاستدان پارٹیاں بدلنے میں مصروف ہیں۔ ملکی مفادات سے کھیلنے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ملی مسلم لیگ کے میدان سیاست میں آنے سے مایوسیاں ختم ہورہی ہیں۔ کرسی کے انتخابی نشان پرہمارے امیدواران مضبوط عزم لیکر کھڑے ہیں۔ پاکستانی قوم سیاسی پارٹیوں کے روایتی طرز عمل سے تنگ آچکی ہے ۔کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں کا
مزید پڑھیے


خیبر پی کے میں اب ایم ایم اے حکومت بنائے گی:سراج الحق

جمعه 20 جولائی 2018ء
چکدرہ،لاہور (نمائندہ92 نیوز،سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 25جولائی کے بعد صوبے میں ایم ایم اے حکومت بنائے گی ،صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کار کردگی سب عیاں ہے ، متحدہ مجلس عمل ممبرومہراب کی امین مذہبی جماعتوں کااتحاد ہے ، اقتدارمیں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی باریوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ
مزید پڑھیے


ملک و قوم کے مجرموں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی: امیر العظیم

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور (سٹاف رپورٹر) ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور ایم ایم اے کے رہنما امیر العظیم نے کہاہے کہ جو کہتے تھے کہ ہم ہی نہیں ، ہماری آنے والی نسلیں بھی حکومت کریں گی ، وہ آج اﷲ کی پکڑ میں ہیں ۔ 25 جولائی کو ایم ایم اے کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا اور ملک و قوم کے مجرموں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔ متحدہ مجلس عمل لٹیروں سے قوم کی ایک ایک پائی وصول کر کے عوام کو تعلیم ،صحت اور نوجوانوں کو روزگار کی سہولتیں دے گی ۔ ان خیالات کااظہار
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کی مقبولیت نے کرپٹ مافیا پر لرزا طاری کر دیا :علیم خان

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تحریک انصاف کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شو باز کی پھولی سانسیں اُن کے تاریک مستقبل کی خبر دے رہی ہیں ، شہباز شریف جس عوام کو بے وقوف بنانے کی اداکاری کرتے ہیں گزشتہ 10برس انہی کو اپنے ظلم و ستم کا شکار بنایا اور اُن کے منہ سے روٹی کے نوالے چھین کر رائیونڈ کی سڑکیں پکی اور جاتی امراء کی راہداریاں سنواریں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بڑے میاں اڈیالہ پہنچ چکے اب چھوٹے میاں کی باری ہے ،25جولائی کو نواز
مزید پڑھیے


پولنگ سٹیشنوں پر لگے کیمروں کی فوٹیج ڈپٹی کمشنر ز اپنے پاس رکھیں گے

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر)عام انتخابات 2018 میں پولنگ سٹیشنوں پر لگائے گئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے پاس رکھیں گے ۔اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن لاہور ڈویژن کی طر ف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔مراسلے میں ضلع لاہور، قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنوں پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی کمروں کے حساب سے تفصیلی فہرست اپنے پاس رکھیں گے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں