لاہور( نواز سنگرا)عام انتخابات 2018میں لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع میں کرائے کی گاڑیوں اور سی سی ٹی وی کیمروں پر 7کروڑ64لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہو ں گے ۔4کروڑ98لاکھ روپے آرمی عملے کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال ہونیو الی گاڑیوں پر خرچ ہوں گے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات پر 2کروڑ 66لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔لاہور ،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 41ہزار فوجی جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔ چاروں اضلاع میں 2766ہائی ایس وین فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال ہوں گی ۔تفصیل کے مطابق عام انتخابات 2018میں لاہور ڈویژن کے چار اضلاع لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ میں مجموعی طور پر 41ہزار فوجی تعینات ہوں گے جن میں لاہور میں 25ہزار، قصور میں 8ہزار، شیخوپورہ میں 5ہزار اور ننکانہ میں 3ہزار فوجی عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دے گے ۔فوجی عملے کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے مجموعی طور پر 2766گاڑیوں کی ضرورت ہے جن میں لاہور میں فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے 17سو، قصور میں 533،شیخوپورہ میں 333اور ننکانہ صاحب میں 200ہائی ایس وین کی ضرورت ہو گی۔ عارضی طور پر 6ہزار روپے فی گاڑی کرایہ ادا کیا جائے گا۔لاہور میں گاڑیوں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر کرائے کی مد میں مجموعی طور پر 3کروڑ6لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔قصور میں گاڑیوں کے استعمال پر کرائے کی مد میں 95لاکھ90ہزار روپے ، قصور میں گاڑیوں کے کرائے کی مد میں 59لاکھ90ہزار اور شیخوپورہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر کرائے کی مد میں 36لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔