اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ا وکاڑہ میں لیگی امیدوار جاوید علائوالدین کو اغوا ا ورپی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔نواحی گاوں 4 جی ڈی میں مسلم لیگ ن کے پی پی 183کے امیدوار جاوید علائوالدین کی جانب سے 3 کارکنان حافظ جابر وغیرہ کو کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے پولیس کی مدد سے مغویوں کو بازیاب کرایا جبکہ جاوید علائوالدین کو گرفتار کر لیا گیا ۔جاوید علائوالدین کیخلاف تھانہ ستگھرہ میں اغوا کی دفعات سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ستگھرہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکارکر دیا گیا۔ادھر پی ٹی آئی کے امیدوارصمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جمہوریت جمہوریت اورووٹ کوعزت دو کانعرہ لگاتے ہیں لیکن سابق ایم پی اے نے ہمارے کارکنوں کو زدو کوب کیا۔ سابق ایم پی اے کا تعلق عوام سے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد سے ہے ۔