Common frontend top

الیکشن 2018


25جولائی کو ن لیگ کی لو ٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دینگے :ثوبیہ کمال

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا کہ پوری قوم عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے 25جولائی کو ن لیگ کی کر پشن اور لو ٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دیں گے 'آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان انشاء اﷲ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ' عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے کر پٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا انکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔
مزید پڑھیے


حلقہ پی پی147میں کارکنان کاجوش وخروش عروج پرپہنچ گیا

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہورکے حلقہ پی پی147 میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کاجوش وخروش عروج پرپہنچ گیا، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار کی انتخابی مہم میں غیر معمولی تیز آگئی ہے اور ان تین جماعتوں کے انتخابی دفاتر کھولنے کاسلسلہ جاری رہا ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان نئے امیدوار طارق سعادت کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر غیر معمولی طو پر جوش و خوش پایا جاتاہے اور وہ زور شو ر اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی انتخابی مہم کازیادہ انحصار نئے کارکنوں پر ہے ، جبکہ
مزید پڑھیے


الیکشن خوف کے ماحول میں لڑے جا رہے ہیں، سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہئے :بلاول

منگل 17 جولائی 2018ء
کوئٹہ،لورالائی،شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان 92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے لیکن سانحہ مستونگ نے بہت سے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں بہت کم عمل ہوا ہے ، ایسے لگتا ہے کہ وہ ایک کاغذی منصوبہ تھا۔اب الیکشن خوف کے ماحول میں لڑے جا رہے ہیں، تاہم انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائیگی۔ملک میں الیکشن ہونگے اورسکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہو گا۔ حکومت سکیورٹی کے معاملہ پر اپنا بہترین کردار
مزید پڑھیے


نتائج خراب کرنے ،جعلسازی پر انتخابی عملے کو قید، جرمانہ ہو گا:الیکشن کمیشن:22کروڑبیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

منگل 17 جولائی 2018ء
اسلام آباد(آئی این پی،آن لائن ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران فرائض سے غفلت برتنے یا جعلی سازی کرنے کی صورت میں انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں کوئی رد و بدل جرم ہوگا اور جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنے سمیت بیلٹ باکس کی سیل توڑنا بھی جرم تصور کیا جائیگا۔ان جرائم میں ملوث انتخابی عملے کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکیں گی۔اسی طرح ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر
مزید پڑھیے


ن لیگ نے دھاندلی کیخلاف ’’اینٹی رگنگ سسٹم‘‘ متعارف کرادیا

منگل 17 جولائی 2018ء
لاہور (خصوصی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) ایک موثر اور منظم نظام انتخابی دھاندلی الیکشن 25جولائی کو منظر عام پر لانے اور بچاؤ کیلئے Anti Rigging System (ARS) کے نام سے متعارف کرا رہی ہے جس کا اعلان سینیٹر مشاہد حسین نے گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کارکنان اور چیف پولنگ ایجنٹس کی قومی کانفرنس 19 جولائی 2018ء کولاہور میں منعقد کی جائے گی،اس میں چیف پولنگ ایجنٹس کا ٹریننگ پروگرام بھی شامل ہوگا۔ مشاہد حسین نے کہا مسلم لیگ (ن) کے علاوہ بھی کچھ اور سیاسی جماعتیں،
مزید پڑھیے



شیخ رشید کی بینڈ باجے کیساتھ پیدل انتخابی مہم

منگل 17 جولائی 2018ء
راولپنڈی (آن لائن،این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بینڈ باجے کے ساتھ حلقے میں پیدل مہم شروع کر دی،جلسہ سیخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو نیا پاکستان بنے گا اورعمران وزیراعظم ہونگے ،میرے مخالف امیدوار کا بھی منشیات کا کیس کھل گیا اور 21 جولائی کو ایک اور چور کو اڈیالہ بھیجیں گے ۔گزشتہ روزشیخ رشید نے جنرل الیکشن کے لئے اپنی پیدل مہم شروع کر دی۔ پیدل چلتے ہوئے انہوں نے بینڈ باجے والوں کو بھی ساتھ میں لیا۔ انہوں نے ن لیگ کے کارکنوں پر الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن)
مزید پڑھیے


چیف جسٹس،آرمی چیف کی تصویر لگانے پر نااہلی پر ناصر چیمہ کا ہائیکورٹ سے رجوع

منگل 17 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار خصوصی،آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی عذرداری کیس میں پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کی نااہل کو برقرار کھا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔ ہمایوں خان این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہیں۔ انہیں ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ ہمایوں خان کے ذمے 13 لاکھ روپے کے واجبات تھے ۔دوسری جانب انتخابی مہم میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ نے
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ حملہ میں ملوث لیگی رہنمائوں کوالیکشن سے روکنے کی درخواست

منگل 17 جولائی 2018ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر،آئی این پی) 21 سال قبل سپریم کورٹ پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سابق وفاقی وزیر چودھری نثار اور دیگر لیگی رہنمائوں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر دی گئی ۔ شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں شہباز شریف ، چودھری نثار ، راجہ بشارت ، آئی جی اسلام آباد ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28 نومبر 1997 کو سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا، حملے میں نثار ،
مزید پڑھیے


شہباز ‘سعد‘ ایازصادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست،کامران مائیکل کی ضمانت

منگل 17 جولائی 2018ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی/اپنے نیوزرپورٹر سے ) نگراں حکومت کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست عبداﷲ ملک کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو نوازشریف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف و دیگر نے پریس کانفرنس میں نگراں حکومت کو کھلے عام دھمکیاں دیں۔درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شہبازشریف و دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف نگراں حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری
مزید پڑھیے


لیگی رہنمائوں کو زرداری، فریال تالپور جیسی سہولت دی جائے :پرویز رشید

منگل 17 جولائی 2018ء
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کو زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت دی جائے ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمر الاسلام کو رہا کیا جائے ، یہاں کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں، اپیل پر حتمی فیصلے تک عدالتی فیصلہ معطل کیا جائے ۔پرویز رشید نے کہاہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے
مزید پڑھیے








اہم خبریں