Common frontend top

الیکشن 2018


25جولائی کو شفاف انتخابات کرائینگے ،فوج سکیورٹی دیگی ،نتائج جمع نہیں کریگی الیکشن کمیشن

جمعه 13 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے الیکشن میںفوج کی تعیناتی سے متعلق ایک سیاسی جماعت کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج الیکشن نہیں کروارہی صرف امن و امان قائم رکھے گی۔25جولائی کو شفاف انتخابات کرائینگے ۔اگر کسی امیدوار کو دستبردار ہونے یا وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے تو الیکشن کمیشن کو بتائیں۔بابر یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی جان کو خطرات سے اداروں اور نگران وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی عملہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے
مزید پڑھیے


میر بادشاہ قیصرانی اورعلیم خان کی اہلیت کے خلاف درخواستیں خارج شاہد خاقان کیخلاف سماعت آج ہوگی

جمعه 13 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی(خبر نگار،لیڈی رپورٹر، نامہ نگار خصوصی،نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ نے این اے 189 ڈی جی خان سے ن لیگ کے میر بادشاہ قیصرانی کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ پی بی 11 سے آزاد امیدوار شیر خان نیازی اور پی پی 106 سے آزاد امیدوار سیف اﷲ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انھیں الیکشن کیلئے نااہل کردیا ہے ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے ہیں ۔درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے موقف اپنایا کہ سابق وزیر اعظم نے کاغذات
مزید پڑھیے


خواجہ پیر اگون کو 25جولائی کے دن شکست سے دو چار کریں گے :فیا ض بھٹی

جمعه 13 جولائی 2018ء
لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض بھٹی نے اپنے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ، اہل علاقہ کے جانب سے پر تپاک استقبال کیاگیا ۔ فیاض بھٹی نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ میرے مقابلہ میں ایسا شخص جس نے ریلوے میں لوٹ مار کی اور وہ نیب کو مطلوب ہے ، خواجہ پیر اگون کو 25جولائی کے دن شکست سے دو چار کریں گے ، خواجہ سعدرفیق شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا درا بننے کی کوشش نہ کریں چور نوا زشریف کی کرپشن کے دفاع میں ملکی اداروں پر تنقید
مزید پڑھیے


سیاسی و سماجی حلقوں کا عبدالرشید بھٹی کی حمایت کا اعلان

جمعه 13 جولائی 2018ء
رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی نے جلسہ اور ڈنر کے موقع پر خطاب کیا ،جس کا اہتمام سابق صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد طفیل ملک ،شیخ محمد صادق لڈو ،محمد اعظم بھٹی اور میاں محمد سلیم نے کیا ،پروگرام میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ،عبدالرشید بھٹی کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر تمام برادریوں کے سرکردہ افراد ،بلدیاتی چیئرمین و کونسلرز ،مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد سمیت تاجر رہنماؤں ناراض لیگی کارکنوں ،سابقہ بلدیاتی امیدواروں اور ہرمکتبہ فکر اور مسالک سے تعلق
مزید پڑھیے


سرکاری سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعه 13 جولائی 2018ء
لاہور(محمد نواز سنگرا)عام انتخابات 2018کے موقع پر سرکاری سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر پانی،بجلی،فرنیچر ،واش رومز سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ہدایات کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو پولنگ سٹیشنوں کیلئے مختص سکولوں کی عمارتوں پر تمام سہولیات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور الیکشن کمیشن کیلئے فوکل پرسن رانا عبدالقیوم خان کی طر ف سے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو پولنگ سٹیشنوں کیلئے مختص سکولوں کی عمارتوں پر
مزید پڑھیے



این اے 114،عابدہ حسین نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

جمعرات 12 جولائی 2018ء
جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جھنگ کے حلقہ این اے 114 میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سابق وفاقی وزیرعابدہ حسین نے پی ٹی آئی امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ این اے 114 میں پیپلزپارٹی کے فیصل صالح حیات اور پی ٹی آئی کے محبوب سلطان میں مقابلہ ہوگا۔جھنگ کے 11 قومی و صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کو ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا مگر شیخ وقاص اکرم نے ٹکٹ لینے سے انکار
مزید پڑھیے


اگلی حکومت کیلئے قرضوں کی ادائیگیاں بڑا چیلنج ہونگی:وزیرخزانہ

جمعرات 12 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذمہ اندرونی اور بیرونی قرضوں کا حجم 24.5 ٹریلین روپے ہے اور اگلی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں ہوں گی۔ وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام سرکاری قرضوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ اندرونی اور بیرونی قرضوں کا حجم 24.5 ٹریلین روپے ہے ، 30 جون تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے 72 فیصد تک پہنچ گئے اور رواں مالی سال کے
مزید پڑھیے


ریٹرننگ افسروں کا اجلاس آج طلب لاہورکے 700پولنگ سٹیشنزحساس قرار

جمعرات 12 جولائی 2018ء
لا ہور (اپنے نیوز رپورٹر سے )الیکشن کیلئے لاہور کے 700پولنگ سٹیشنز حسا س قراردے دیئے گئے ،حساس علاقوں میں الیکشن سے ایک روز قبل فوج گشت شروع کریگی،ریٹرننگ افسروں نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں سکیورٹی کے امورکاجائزہ لیاجائے گا، حساس پولنگ سٹیشنز پرکیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے


عوام مجرموں کو وو ٹ نہ دیں :اعجاز احمد چودھری

جمعرات 12 جولائی 2018ء
لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز احمد چودھری نے جو ہر ٹاون، پنڈ کیر کلاں ، اکبر شہید روڈ پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس مو قع پر انجمن تا جران اتفاق روڈ مسلم لیگ ن کے عہدیداران صدر محمد ریاض بھٹی، جنرل سیکرٹری ملک محمد بلال، سا بق کونسلر محمد بوٹا سیفی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی شمولیت اور امیدوار اعجاز احمد چودھری کی بھر پور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ کیر کلاں گائوں سے چو ہدری ظفر اور چو ہدری لبھا جٹ نے بھی اپنے سا تھیوں کے
مزید پڑھیے


الیکشن :انتخابی عملہ کی فہرستیں مکمل،لاہور میں 3887پولنگ سٹیشنزپر38543 سرکاری ملازمین ڈیوٹی دینگے

جمعرات 12 جولائی 2018ء
لا ہور (اپنے نیوز رپورٹر سے )انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی کا ٹاسک مکمل ہوگیا ، لاہور کے 3887پولنگ سٹیشنز پر 38ہزار 543 سرکاری ملازمین ڈیوٹی دیں گے ،الیکشن سیل نے 2ہزار سرکاری ملازمین کو بیک اپ کے طور پر رکھ لیا ،بیک اپ پر رکھے 2ہزار ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں بھیجا جائیگا،انچارج سید دلدار شاہ ،سینئر سول جج شکیب عمران نے ڈیوٹیاں کا کام مکمل کردیا ،ڈیوٹیوں کے بعد ریٹرننگ آفیسرز کو سٹاف کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں ،الیکشن سیل کے عملے نے فہرستیں ڈی او آر ،الیکشن کمیشن کو ارسال کردی
مزید پڑھیے








اہم خبریں