Common frontend top

الیکشن 2018


لاہور:انتخابی جلسوں کیلئے شہر کے 23مقامات مختص،3دن پہلے اجازت لینا ہوگی

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کے حوالے سے جلسہ کرنے کے لیے شہر میں 23 مقامات کو مختص کر دیا۔ ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق امیدوارصرف ان ہی مختص کیے گئے مقامات پر ہی جلسہ کر سکیں گے اور جلسہ کے لیے تین دن پہلے مطلع کرکے اجازت لینا ہر امیدوار پر لازم ہو گا۔این اے 133، پی پی 155،167اور 168کے لیے گلشن حباب سکیم کوٹ لکھپت کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا۔این اے 134، پی پی 165،168،169اور 170 کے لیے اتوار بازار گرین ٹاؤن کو مختص کر دیا گیا۔این اے 135، پی پی 161،170اور
مزید پڑھیے


عوامی حکومت نہ بنی تو حالات تبدیل نہیں ہونگے :سراج الح

بدھ 18 جولائی 2018ء
سکھر،کشمور (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر اس بار ملک میں عوامی حکومت قائم نہ ہوئی تو حالات تبدیل نہیں ہوں گے ، اگر غلامانہ سوچ رکھنے والے دوبارہ اقتدار میں آگئے تو قائد اعظم ؒکے مزار اور ملک کو بھی بیچ دیں گے ، سندھ کے عوام نے 1970 سے پیپلزپارٹی کوووٹ دیا مگر انہیں ذلت ورسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ سکھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات میں حیا اور بے حیائی، پردہ اور
مزید پڑھیے


پاکستان میں نئی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی:ٹرمپ کورپورٹ

بدھ 18 جولائی 2018ء
واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) پاکستان کی سیاسی اور انتخابی صورتحال کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کو مختلف اداروں سے ملنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی ،وزیراعظم کی حلف وفاداری کے بعد اعلیٰ سطح وفد پاکستان جائیگا جو نئی حکومت کے ساتھ افغانستان ، حقانی نیٹ ورک اور شکیل آفریدی کی رہائی سمیت دیگر اہم معاملات پر مذاکرات کریگا ۔معروف سکالر پروفیسر مائیکل روچ کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی ملک نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے اور قبول کرنے کو تیار نہیں، نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور
مزید پڑھیے


چوروں، ڈاکوئوں ، لٹیروں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے : حافظ سعید

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور( سٹاف رپورٹر) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے پاکستانی قوم روایتی سیاست اور پارٹیوں کے طرز عمل سے تنگ آچکی ہے ۔ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے ۔ ملی مسلم لیگ قوم کی امیدوں کا مرکزبنے گی۔ ملک بھر میں فرقہ واریت اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کریں گے ۔ مفادات کی سیاست نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ این اے 125اور دیگر انتخابی حلقوں سے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں
مزید پڑھیے


انتخابی جرائم پر 3سال قید،ایک لاکھ جرمانہ،ووٹر کو پولنگ سے روکنا بدعنوانی تصور ہوگی

بدھ 18 جولائی 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی،نیوز ایجنسیاں) ڈی آر او/ سیشن جج کے ماتحت آنے والے جرائم کا بھی الیکشن کمیشن نے تعین کر دیا۔ووٹر کو زبردستی پولنگ سٹیشن سے نکالنا انتخابی بدعنوانی تصور ہو گا۔ووٹر کو ووٹ ڈالے بغیر باہر جانے پر مجبور کرنا بھی انتخابی بدعنوانی ہو گی۔بالواسطہ یا بلاواسطہ ووٹر کو ووٹ ڈالنے یا روکنے کیلئے کوئی تحفہ دینا، پیشکش یا وعدہ رشوت تصورکسی شخص کو ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے پر مجبور، قائل کرنے کیلئے طاقت یا تشدد کا استعمال بھی جرم ہو گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق دھمکی دینا، زخم یا نقصان پہنچانا، مذہبی شخصیت کی خوشنودی
مزید پڑھیے



سانحہ مستونگ ، اختر مینگل کا انتخابی جلسے منسوخ کرنیکا اعلان

بدھ 18 جولائی 2018ء
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سانحہ مستونگ کی یاد میں انتخابی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جلسوں پر خرچ ہونیوالی رقم سانحہ مستونگ کے زخمیوں پر خرچ کی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں جمہوریت کا حصہ بننے والے بلوچستان کے عوام سوگ میں ہیں ،ایک جانب جنازے اٹھ رہے ہوں اور لوگ زخموں کے کرب برداشت کر رہے ہوں تو دوسری جانب جلسے جلوس نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ بہت بڑا
مزید پڑھیے


امیدواروں پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے :اشرف بھٹی

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں اور اس کا اظہار ہمارے قائد ین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی کر چکے ہیں ایک مخصوص جماعت کے لئے سارا میدان سجایا جارہا ہے۔ اور اس کے لئے ایک ایسی فضاء بنانے کی کوشش کی جارہے کہ صرف وہی انتخابی مہم چلائے باقی لوگوں کو تو الیکشن مہم سے بھی روکا جارہا ہے ۔انہوں نے
مزید پڑھیے


ملک لوٹنے والے آج پھر ووٹ مانگ رہے ہیں:شنیلا روت

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم پی اے شنیلا روت نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کامیابی کے بعد دفاع کے بعد سب سے زیادہ پیسے تعلیم اور صحت پر خرچ کرے گی ، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارہوکر الیکشن بروقت کروائے ۔ نگران حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف الیکشن ہی ہونا چاہیے ورنہ ان کے بارے میں خیال کیا جائے گا یہ کسی اور ایجنڈے کے لیے کام کررہے
مزید پڑھیے


خاندانی جماعتوں نے صرف اپنے بینک بیلنس،محلات میں اضافہ کیا :طارق سعادت

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے رہنمامحمد طارق سعادت نے کہا کہ خاندانی جماعتوں نے صرف اپنے بینک بیلنس،محلات میں اضافہ کیا اورغریب عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، غربت،مایوسی،اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب عوام پچیس جولائی کو ملکی خزانہ خالی کرنے والوں کوووٹ کی پرچی پربلے کومہرلگا کرجواب دیں گے ۔
مزید پڑھیے


کرپشن ، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے :یعقوب شیخ

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور( سٹاف رپورٹر)ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اﷲ اکبر تحریک کے رہنمامحمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ملی مسلم غریبوں ،مزدوروں کو ان کے حقوق دے گی۔عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کیا جائے گا۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور غربت کے خاتمہ کے لئے پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں۔ ضمنی الیکشن میں نظریہ پاکستان کوملنے والے ووٹ کی گونج ابھی بھی ہے ۔عوام سیاسی لٹیروں اور ملک دشمنوں کی چالبازیوں میں آنے کی بجائے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں