لاہور( سٹاف رپورٹر)ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اﷲ اکبر تحریک کے رہنمامحمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ملی مسلم غریبوں ،مزدوروں کو ان کے حقوق دے گی۔عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کیا جائے گا۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور غربت کے خاتمہ کے لئے پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں۔ ضمنی الیکشن میں نظریہ پاکستان کوملنے والے ووٹ کی گونج ابھی بھی ہے ۔عوام سیاسی لٹیروں اور ملک دشمنوں کی چالبازیوں میں آنے کی بجائے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کوووٹ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ روڈ اور ابراہیم روڈ پر کارنر میٹنگ اور گلشن ریاض کالونی میں ڈورٹو ڈورمہم اور کارنر میٹنگ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد عامر شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔