لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم پی اے شنیلا روت نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کامیابی کے بعد دفاع کے بعد سب سے زیادہ پیسے تعلیم اور صحت پر خرچ کرے گی ، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارہوکر الیکشن بروقت کروائے ۔ نگران حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف الیکشن ہی ہونا چاہیے ورنہ ان کے بارے میں خیال کیا جائے گا یہ کسی اور ایجنڈے کے لیے کام کررہے ہیں۔امید ہے کہ نگران حکومت سو فیصد غیر جانبدا رہوکر الیکشن کروائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن ملک کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہوگا، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔