لاہور( سٹاف رپورٹر) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے پاکستانی قوم روایتی سیاست اور پارٹیوں کے طرز عمل سے تنگ آچکی ہے ۔ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے ۔ ملی مسلم لیگ قوم کی امیدوں کا مرکزبنے گی۔ ملک بھر میں فرقہ واریت اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کریں گے ۔ مفادات کی سیاست نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ این اے 125اور دیگر انتخابی حلقوں سے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاملی مسلم لیگ غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ہم پاکستان بچانے اور غریبوں، مزدوروں وکسانوں کو حقوق دلوانے آئے ہیں۔لوٹ کھسوٹ کی سیاست ختم ہونی چاہئے ۔ احتساب کا سلسلہ شروع ہو چکا، اب یہ عمل رکنا نہیں چاہیے اورہر شخص کا احتساب ہونا چاہئے ۔قوم 25جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا کر ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کرے ۔