Common frontend top

الیکشن 2018


دنیا بھر میں ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنائینگے :خادم حسین رضوی

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(سٹا ف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک الیکشن میں کامیابی حاصل کر دنیا بھر میں ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنائے گی،پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کروا ہالینڈ میں بننے والے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوائے ،صرف تحریک لبیک واحد جماعت ہے جو خاص طور ایک نظریہ پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ سفیر کی پاکستانی دفتر خارجہ میں طلبی ایک احسن اقدام ہے ، پاکستانی وزارت خارجہ
مزید پڑھیے


ووٹرز کیلئے پر امن ماحول یقینی بنایا جائے گا:وزیر اعلیٰ عسکری

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور،راولپنڈی(نمائندہ خصوصی سے،خصوصی رپورٹر، نامہ نگار خصوصی، اپنے رپورٹر سے ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے ووٹرز کیلئے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،پولنگ ڈے حقیقی معنوں میں انتظامیہ اور پولیس کی پرفارمنس کا ٹیسٹ ہوگا،آزادانہ اور شفاف انتخابات سے انتظامیہ اور پولیس کی عزت بڑھے گی، پولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔نگران وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال
مزید پڑھیے


پریذائیڈنگ افسرموقع پر نتائج کی کاپی دینے کے پابند

هفته 21 جولائی 2018ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی، وقائع نگار، این این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تفصیل جاری کر دی،16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دیگا، ملک بھر میں 3لاکھ 71 ہزار فوجی جوان اور 4لاکھ 39ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے ،ہر پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر 2، 2فوجی جوان تعینات کئے جائیں گے ،پریذائیڈنگ افسران کی تعداد85 ہزار جبکہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تعداد 5لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے ۔ آن لائن کے مطابق امیدواروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں، 11ہزار93 امیدوار خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے
مزید پڑھیے


ووٹ کی پرچی کا تقدس مجروح نہ ہونے دیا جائے :پرویز رشید

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات اور ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح کو بھی صاف شفاف الیکشن کا حق نہیں دیا گیا،1970میں عوام نے ووٹ کاحق لیا،لیکن نتائج کوتسلیم نہیں کیاگیا،کوئی بھی الیکشن ایسا نہیں رہا جس پرشکوک و شبہات نے جنم نہیں لیا،2013کے الیکشن کے عمل،پولنگ ڈے پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی تھی،2013 میں انتخابی دھاندلی کا نام لے کر جو سیاست کی گئی، وہ بے نقاب ہو چکی ہے ،ووٹ کی پرچی کے تقدس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے ۔
مزید پڑھیے


نواز کے بعد شہباز، پھر زرداری کی جیل جانے کی باری ہے :زبیر خان

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا دیانتدار ،مخلص اور محب وطن لیڈر ہمیں قسمت سے ملا ہے اور اب ہمارے ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔عمران خان نے کرپٹ اور چور حکمرانوں کے خلاف جو طبل جنگ بجایا ہے ہم ایسے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔گلشن راوی اور شام نگر میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کے بعد شہباز شریف اور زرداری
مزید پڑھیے



پولنگ ڈے ثابت کرے گا کہ اصل ملکی قیادت کونسی ہے :بلال یٰسین

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما بلال یسین نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں 13جولائی کو عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے سارے ملک میں یہی صورتحال پائی جاتی ہے اور انشاء اﷲ پولنگ ڈے ثابت کرے گا کہ اصل ملکی قیادت کونسی ہے ۔ اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی رابطہ مہم کے دوران ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہ کر پانے والے اب آئیں بائیں اور شائیں کر رہے ہیں اور انہیں وہ نام نہاد تبدیلی یاد آ
مزید پڑھیے


25جولائی کو عوام ووٹ سوچ سمجھ کوکاسٹ کریں:راغب نعیمی

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم ا علیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکیز ہ کردار،اسلامی معاشرت کے حامل امیدوار کوووٹ دیا جائے ۔عوام ووٹ سوچ سمجھ کوکاسٹ کریں،25جولائی کو ایسے امیداوار کاچناؤ کیا جائے جوحق شناس ،خداترس ،حقیقت پسند ،تعلیم یافتہ،معاملہ فہم ا ورنیک شہرت کے حامل ہوں۔ علاقائی ،برادری ازم،لسانی بنیادوں سے بالاتر ہوکراصلاح معاشرہ کی صلاحیت رکھنے والوں امیدواروں کا ساتھ دیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ووٹ امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے
مزید پڑھیے


25جولائی کو شیر دھاڑے گا تو سب دبک جائیں گے :وحید عالم خان

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحید عالم خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے لئے نہیں پاکستان اور عوام کے لئے واپس آئے ۔ 25جولائی کو عوام کی خدمت کرنے والوں اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کے مابین مقابلہ ہے ۔نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے علاوہ اس کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لئے دن رات کام کیا۔ملک میں موٹر وے کا جال بچھایا ۔ پاکستان کی عوام سمجھدار اور سیا سی بصیرت کی حامل ہیں ۔ لہذا چند روز بعد ہونے والے عام انتخابات میں نیا
مزید پڑھیے


رائے حسن نواز سپریم کورٹ ،نثار کھوڑو ہائیکورٹ سے نااہل قرار

جمعه 20 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاڑکانہ،کراچی(خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیدیا ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے نااہلیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رائے حسن نواز کی درخواست خارج کردی او ر آبزرویشن دی کہ درخواست گزار کو 5 رکنی بینچ نے پہلے ہی بددیانت قرار دیا ہے ۔ادھرسندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 11 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو کو نااہل قرارد یدیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو
مزید پڑھیے


شفاف اورغیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں:وزیر اعظم

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار،آن لائن) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے کہا ہے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔ نگران وزیر اعظم سے گورنر ہاؤس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی قیادت میں صوبائی وزراء نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہانگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے کہا مجھے خوشی ہے پنجاب کی نگران حکومت پیشہ ورانہ اورغیرجانبدارانہ انداز میں فرائض سرانجام دے رہی ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں اورہم سب نے ایک ٹیم کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں