Common frontend top

الیکشن 2018


نواز ، شہباز نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا:حمزہ

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ملک کے روشن مستقبل اور اُس دیرپا ترقی کو ووٹ دینگے جس کی بنیاد میاں محمد نواز شریف نے رکھی اور میاں شہباز شریف نے اسے پروان چڑھایا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے والے کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے ، 2018کے انتخابات کے نتائج ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہی ہے ،حمز ہ شہباز نے لدھیکے گوجرانوالہ میں بڑے جلسہ عام سے جوشیلا خطاب کرتے ہوئے عمران
مزید پڑھیے


نگران حکومت عقید ہ ختم نبوت کیخلاف محاذ آرائی سے باز ر ہے :اشرف جلالی

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور (سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نگران حکومت اپنے وزراء کو عقیدۂ ختمِ نبوت کے خلاف محاذ آرائی سے باز رکھے ورنہ قوم ان کے خلاف کھڑی ہو جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ختمِ نبوت کے بارے میں فیصلہ قرآن اور قوم کی آواز ہے نگران حکومت کا کام شفاف انتخابات کروانا ہے نہ کہ قوم کے مقدس جذبات پر حملہ کرناہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف
مزید پڑھیے


ن لیگ پہلی باراپنے امپائرکے بغیرالیکشن میں حصہ لے گی:عمران خان:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرجانبداری کاالزام

جمعرات 19 جولائی 2018ء
لاہور، جہلم،اسلام آباد، سرگودھا، نتھیا گلی(کلچرل رپورٹر،نمائندہ92نیوز،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار،مانیٹر نگ ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پہلی بار اپنے امپائرکے بغیرالیکشن میں حصہ لے گی،آزاد امیدوار پارٹی اور ملک دونوں کا نقصان کر رہے ہیں، جو کھلاڑی اپنے لئے کھیلتا ہے وہ کبھی نہیں جیت پاتا،میں ایسی ٹیم بنا رہا ہوں جو ملک کے لیے کھیلے ، جو قوم کا وفادار نہیں وہ سب سے بڑا غدار ہے ،میرا سب کچھ پاکستان میں ہے ، میں اکیلا نکلا تھا مجھے راستے میں تبدیلی دیکھنے والے لوگ ملے ،شہباز شریف پاکستان کا سب سے کرپٹ آدمی ہے ،
مزید پڑھیے


انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ کا استعمال: الیکشن کمیشن کا عمران کو نوٹس :بلاول کو فیصل آباد میں کارریلی سے روکدیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی(وقائع نگار خصوصی، کامرس رپورٹر) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے 4رکنی بنچ کے سامنے آج پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں ۔ کمیشن نے یہ نوٹس مختلف اخبارات میں شائع شدہ خبروں کے بعد لیا ، کمیشن نے دو میڈیا گروپس کے اسلام آباد میں بیوروچیفس کو بھی طلب کر لیا ۔ کمیشن آج ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اﷲ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار چودھری سعید احمد گجر کے
مزید پڑھیے


پولنگ ڈے پرسرکردہ رہنماؤں کو باکس سکیورٹی دینگے :وزیر اعلیٰ عسکری

جمعرات 19 جولائی 2018ء
لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے انتخابی مہم اورپولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائینگے اورسرکردہ سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں ساہیوال ،سرگودھا اورفیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز اورآر پی اوزکے اجلاس میں عام انتخابات کے انتظامات اورامن وامان کی صورتحال کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران انتخابی عمل کو مکمل طو رپر شفاف ، غیرجانبدار اور منصفانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاتینوں ڈویژنوں میں قائم 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ
مزید پڑھیے



متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی:لیاقت بلوچ

جمعرات 19 جولائی 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے رہنما قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کلفٹن کالونی میں دفتر کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قوم کی ہر بیٹی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔پنجاب میں طلبا و طالبات کے ڈگری کالجز ، انجینئرنگ و میڈیکل یونیورسٹیز کی ضرورت ہے ۔متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔دریں اثناء جمعیت اہلحدیث کے قائم مقام امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے لاہور میں لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ
مزید پڑھیے


پولنگ سٹاف کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے :سیکرٹری بلدیات

جمعرات 19 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) صوبائی سیکر ٹری بلدیات پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کاعمل بخیر و خوبی مکمل ہو چکا ہے ۔شفاف، پر امن انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے


الیکشن التواکی کوششوں کے آگے دیوار بن جائینگےجمہوریت پسند جماعتوں سے وسیع تر میثاق جمہوریت کیلئے تیار ہیں: بلاول

بدھ 18 جولائی 2018ء
اسلام آباد،گوجر خان،روات،حضرو (وقائع نگار خصوصی، نمائندگان 92نیوز) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم جمہوریت پسند تمام جماعتوں سے وسیع تر میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں، میثاق جمہوریت کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا،ہم کسی صورت بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر ینگے ، اس وقت بھی ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ جس کا مقابلہ پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے ،جمہوریت آمریت سے بہتر ہے ،پابندیوں اور مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو گی
مزید پڑھیے


لیگی قیادت پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے ،الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بنا ہوا ہے: شہبازشریف

بدھ 18 جولائی 2018ء
علی پورچٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے پاکستان واپس آئے ، نوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور ہوئے ، انہوں نے کسانوں کو اربوں کے قرضے دئیے ،نوازشریف کیخلاف کرپشن کا ایک ثبوت نہیں ملا،دوسری طرف سر تا پائوں لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔علی پور چٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کرپٹ افراداربوں روپے لوٹ کر پیسٹریاں کھا رہے ہیں مگر ن لیگ کے رہنمائوں کو پیشیاں بھگتنا پڑ رہی ہیں،13جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا،13جولائی کو نوازشریف کا پرتپاک استقبال کرنے پر
مزید پڑھیے


انتخابی مہم میں چیف جسٹس،آرمی چیف کی تصاویر لگانیوالاامیدوار اہل قرار بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کیلئے 37لاکھ جمع کرانیکا حکم

بدھ 18 جولائی 2018ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،خبر نگار،آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے کرانکے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے ۔ الیکشن کمیشن نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر شائع کرنے پر ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے سے روکدیا تھا۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 19 اپریل 2018 ئکی تصاویر کو بنیاد بنا
مزید پڑھیے








اہم خبریں