لاہور(خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ملک کے روشن مستقبل اور اُس دیرپا ترقی کو ووٹ دینگے جس کی بنیاد میاں محمد نواز شریف نے رکھی اور میاں شہباز شریف نے اسے پروان چڑھایا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے والے کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے ، 2018کے انتخابات کے نتائج ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہی ہے ،حمز ہ شہباز نے لدھیکے گوجرانوالہ میں بڑے جلسہ عام سے جوشیلا خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو چیلنج کر دیا کہ وہ پنجاب بھر سے 2013کے مقابلے میں آدھی نشستیں بھی جیت کر دکھائیں حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کیا ہے ۔