لاہور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے رہنما قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کلفٹن کالونی میں دفتر کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قوم کی ہر بیٹی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔پنجاب میں طلبا و طالبات کے ڈگری کالجز ، انجینئرنگ و میڈیکل یونیورسٹیز کی ضرورت ہے ۔متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔دریں اثناء جمعیت اہلحدیث کے قائم مقام امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے لاہور میں لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ پوسٹل بیلٹ کے اجراء کے طریق کار اور معاملات کو شفاف بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید راشد ، مولانا محمد مبشر ، سید وقاص جعفری ، خالد عثمان ، خالد بٹ ، نذیر جنجوعہ ، احمد سلمان بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ مولانا علی محمدابو تراب نے اعلان کیا کہ جمعیت اہل حدیث پنجاب میں بھی ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ۔