Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


بروقت فیصلوں کے نتائج !!


پتھر دلوں پر اس کا کیا اثر ہو گا ۔یاد رکھیے!جو فیصلے وقت پر نہیں کیے جاتے،تو وقت ان کا فیصلہ خود کرتا ہے اور عموماً وقت کا فیصلہ بے رحم ہوتا ہے ۔ہر شخص اپنی زندگی میں کامیابی کا خواہشمند ہوتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں،جن کا ستارہ عروج پر،کام پر عبور،افراد کی ذمہ داریوں کا علم ،معاملہ فہمی،بالغ نظری،بے لوثی اور غیر جانب داری اُن کا وصف۔نزاعی معاملات کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کا ہنر انھیں گھٹی میں ملا ہوتا ہے۔بیورو کریسی میں ایسے افراد کا قحط۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سیکرٹری اوقاف و چیف
اتوار 19 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

الجامعہ الازہر الشریف

اتوار 12 مارچ 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
جامعہ الازہر جب مرکزی تعلیمی ادارہ بنا ،تب بغداد کی سیاسی و تعلیمی عظمت ہلاکو خان کے ہاتھوں ختم ہو چکی تھی، بیت الحکمہ کا نام و نشان ختم، بخارا و سمرقند کے مدرسے منگولوں کی یلغار سے تباہ ہو چکے تھے۔ اس دور میںسنٹرل ایشیا کے مسلمان علما نے مصر میں پناہ لی۔اسی بنا پر مسلمانوںکاجامعہ الازہر پر انحصارزیادہ ہوا۔تب جامعہ الازہر نے بھی اپنے بازوں پھیلائے۔ حنفی ،شافعی،مالکی اور حنبلی مسالک کو خوش آمدید کہا ۔مسالک اربعہ کے الگ الگ شیوخ مقرر کیے ۔ الازہر بنیادی طور پر علوم قرآن‘ تجوید و تفسیر‘ علوم حدیث و اصول کے
مزید پڑھیے


’’پس قانون ‘‘

اتوار 05 مارچ 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
زندگی کا معنی کھانا پینا ،چلنا پھرنا ،سونا جاگنا نہیں،بلکہ صفات خاصہ کے ساتھ نام کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانا اور بقائے دوام دینا ہے ۔ آصف محمودکا تعلق قلم قبیلہ سے ہے ،لکھنے پڑھنے کا حد درجہ شوق،بسا اوقات تو موتی ہی پرو دیتے ہیں ۔انھوں نے ایک ایسے موضوع کوکتابی ڈھانچے میں ڈھالا،جن کو چھونے کا تصور بھی مصنفین نے کبھی کم ہی کیا ۔اہل علم سے دنیا کبھی خالی نہیں رہی ،کیونکہ بندوں کا رب غفور الرحیم ہے ،اس کی کائنات میں علم کی توقیر بالاتر ہے ،زندگی فہم سے سنورتی اور شعور سے سجتی ہے ۔ آصف
مزید پڑھیے


سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیں

اتوار 26 فروری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
بشیر بدر نے کہا تھا : سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیں آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت لاریب کتاب میں ارشاد ہے : اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا، جب تک وہ اپنی ان باتوں کو نہ بدل دیں جو ان کے دلوں میں ہیں۔ جب وہ کسی قوم کی باتوں کی وجہ سے انہیں برائی پہنچانا چاہتا ہے، تو اس کے ارادے کوئی بدل نہیں سکتا۔ نہ اس کے پاس کوئی حمایتی کھڑا ہو سکتا ہے۔ اہل پاکستان کہتے ہیں ،ہم کچھ بھی نہ کریں اور آسمانوں سے خوانِ نعمت اترتی رہے ۔یاد
مزید پڑھیے


آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں

اتوار 19 فروری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ہیروڈوٹس نے کہا تھا :انسان کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ وہ بہت کچھ جانتا ہو مگر کچھ بھی اختیار نہ رکھتا ہو۔ مصور پاکستان نے کہا تھا : آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی اس وقت ڈالر کو پَر لگ چکے ہیں ،ایک ہی دن میں کئی بار اڑان بھر کر نہ صرف قومی قرضوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے بلکہ ایکسپورٹرز کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔اس وقت ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکنا ناگزیر ہو چکاہے ۔ اگر حکومت نے
مزید پڑھیے



آزادی کا راستہ

اتوار 12 فروری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
امریکی ادیب بنجمن فرینکلن نے کہا تھا :تم دیر کر سکتے ہو، وقت دیر نہیں کرے گا۔ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے ،لاکھ بہانے تراشیں ،خراب معیشت کی مثالیں دیں۔حکومتی مشینری لاتعلق ہو جائے ،مگر جب قانون بولے گا تو ہر کسی کو کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ حکمران اتحاد کی نااہلی کھل کر سامنے آ رہی ۔ 13جماعتیں ملکر بھی وقت کو روک سکیںنہ ہی عوام میں جانے کے قابل رہیں ۔170ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگنے کے بعد عوام کے جسموں سے کپڑے بھی اتر جائیں گے ۔کل تک جو حکمران اپنے
مزید پڑھیے


کتاب و قلم

اتوار 05 فروری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
عرب کی گرمی‘ عرفات کا میدان اور قصوٰی اونٹنی۔اس بات کی شاہد ہیں کہ اللہ کے رسولؐ نے فرمایا:کسی عربی کو عجمی پر ‘ کسی عجمی کو عربی پر،کسی کالے کو گورے پراور کسی گورے کو کالے پر، کوئی فضیلت نہیں۔مگر تقوٰی کے سبب سے۔ چودہ سو برس قبل کے الفاظ ہمارے وعظوں‘ خطبوں‘ نعتوں اور نوحوں میں موجود ہیں۔مگر ہمارے کردار و عمل کا حصہ نہیں پائے۔ یوں لگتا ہے ،ہمیں نظریہ اسلام‘ ایمان و یقین ‘ عزم و ہمت‘ حمیت و خودی‘ احساسِِ تفاخر اور اخوت کو تصورِ ملت سے محروم کر کے محض رسمی عقائد اور
مزید پڑھیے


مناظرے کا چیلنج

اتوار 29 جنوری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
قران کریم میں ہے ۔جو ہلاک ہوا وہ دلیل سے ہلاک ہوا ، جو جیا وہ دلیل سے جیا۔ سچ نجات دیتا اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے۔ آجکل ہماری سیاست میں جھوٹ در آیا ہے ،جس کا جی چاہتا ہے وہ درجن بھر کیمرے سامنے رکھ جھوٹ کے سہارے پر بلند و بالا دعوے شروع کر دیتا ہے۔ اسحاق ڈار کا تازہ بیان ہے :پاکستان واحد ملک ہے، جو کلمے کے نام پر بنا، اسلئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔ جب کہ لاریب کتاب میں ارشاد ہے :اِنَّ اللّٰہَ لایْغَیِّرْ مَا بِقَومٍ حَتّٰی یْغَیِّرْوا مَا بِانفْسِہِم۔۔الرعد :11۔بیشک اللہ
مزید پڑھیے


ہماری درسگاہیں ،ایسی تو نہ تھیں

اتوار 22 جنوری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
عظیم دانشور نے کہا تھا: شاگرد استاد کا عکس ہوا کرتے ہیںجبکہ بزرگ فرماتے ہیں: اساتذہ نیک تو طلبہ بھی نیک۔جو شخص اپنے استاد کی تکلیف کا باعث بنے، وہ علم کی برکت سے محروم رہے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک سکول کی بچیاں ساتھی بچی کو زدوکوب کر رہی ہیں۔اس کے پیچھے کیا کہانی ہے،وہ اپنی جگہ پر۔مگر تعلیمی اداروں اور خصوصاً طالبات کی اس ویڈیو نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک زمانے میں تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت کی جاتی تھی،انھیں اخلاقیات کا درس دیا جاتا تھامگر افسوس! اب نہ ویسے اساتذہ موجود
مزید پڑھیے


صدیق اکبرؓ

اتوار 15 جنوری 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
چشمِ فلک نے مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگا نہیں دیکھا مگر صدیق اکبرؓ کو ٹاٹ کا لباس پہنے ضروردیکھا۔ سیدالملائکہ بھی وہی لباس تن کیے، تشریف لائے۔آقاﷺ سے عرض کی !اللہ تعالیٰ کہتا ہے: صدیقؓ سے پوچھیں مجھ سے راضی تو ہے۔ زمانہ بدلا، اس تیزی سے بدلا کہ لوگ ادراک نہ کر سکے مگر غارِ ثور کے پتھروں پر آج بھی صدیق اکبرؓ کے پائوں کا لمس باقی۔غار کے پتھر آج بھی بچھو کے ڈنگ مارنے کے گواہ۔غار ثور صدیق اکبر ؓ کے آنسو نبوت کے چہرے پر گرنے کاشاہد۔مکڑی کے جالے ،کبوتری کے انڈوں اور سراقہ کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں